پارکس اور دیگر عوامی مقامات کی بہتری اولین ترجیح ہے‘عاطف خان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن فہیم شہید پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعامانگ رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان نے بلاک ایل، نارتھ ناظم آباد میں فہیم شہید پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ٹاؤن انتظامیہ، مقامی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین عاطف علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کا عزم ہے کہ نارتھ ناظم آباد کے ہر علاقے میں معیاری تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں۔ پارکس کی بحالی اور ترقیاتی منصوبے عوام کے تعاون سے جلد مکمل کیے جائیں گے۔تقریب سے وائس چیئرمین ضیا الدین جامعی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارکس اور دیگر عوامی مقامات کی بہتری نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی اولین ترجیح ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ناصرف پارکس کو بحال کیا جائے بلکہ ان میں وہ سہولیات بھی فراہم کی جائیں جو شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں۔ جلد ہی ہم نارتھ ناظم آباد میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کریں گے جو نہ صرف عوام کے لیے خوشی کا باعث بنے گی بلکہ علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، عطاءاللہ تارڑ
وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن کا انعقاد خوش آئند ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو سراہنے کا موقع ہے
ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک کی شان ہیں، کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔
عطاءاللہ تارڑنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز ہمارے سروں کا تاج ہیں، اوورسیز پاکستانیز جہاں بھی بستے ہیں، اس کنونشن کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، ان شاءاللہ پاکستان مزید ترقی کرے گا۔