Jasarat News:
2025-01-19@02:01:40 GMT

گڈاپ تھانے میں پولیس اورکسٹمز حکام میں تلخ کلامی

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس کی لگی نمبر پلیٹ کار سے اسمگلڈ شدہ چھالیہ برآمد ہوئی ،پولیس کسٹمز کے 4اہلکاروں کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئی ۔ ذرائع کے مطابق گڈا پ ٹاون تھانے کی حدود میں کسٹمز کے عملے نے ایک کار کو مشتبہ سمجھ کر روکا ، جس پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی تھی اس کی تلاشی لی تو انکشاف ہوا کہ کار میں اسمگلڈ شدہ چھالیہ منتقل کی جارہی ہے ،کار کے ڈرائیور سے اسمگلڈ شدہ چھالیہ کے بارے میں پوچھ گچھ جاری تھی کہ پکڑے جانے والے شخص نے علاقائی پولیس کو بلالیا۔ بعد ازاں چھالیہ اسمگل کرنے والی کار اس میں سوار شخص اور کسٹمز کے عملے کے 4 اہلکاروں کوگڈاپ پولیس اپنے ہمراہ لے گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز نے چھالیہ سے بھری گاڑی پکڑی اس میں موجود سادہ لباس ڈرائیور بھی پولیس اہلکار ہے ۔اطلاع ملنے پر کسٹمز افسران بھی گڈاپ تھانے پہنچ گئے،علاقائی پولیس اور کسٹمز حکام میں تلخ کلامی ہوئی۔کسٹم حکام سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کر لیا گیا ، کسٹم کے چار سے پانچ اہلکاروں کو زبردستی اٹھا کر تھانے لے جایا گیا ہے ،کسٹمز افسران تھانے جارہے ہیں ،پولیس بھی ہماری سسٹر ایجنسی ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آذربائیجان کی دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایف بی آر کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کراچی پورٹ، پورٹ محمد بن قاسم اور گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد کیے جانے والے آذربائیجان کے کارگو کا احاطہ کرے گا،  نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت مخصوص بندرگاہوں کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کی پروسیسنگ کی جائے گی۔

آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیاں باہمی تعاون کی بنیاد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے لیے کسی مالی تحفظ کی ضرورت کے بغیر پاکستان میں داخل ہوں گی،  تمام ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹوں کو کسٹمز کے ساتھ ”گردشی انشورنس گارنٹی پی ڈی اکاوٴنٹ“ کھولنے اور برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قوانین کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل ریفارمز اینڈ آٹومیشن کراچی ایک یا ایک سے زیادہ صارفین کی آئی ڈیز تیار کرے گا، تاجر، سرکاری تنظیمیں، اقوام متحدہ یا سفارتی مشن مطلوبہ رجسٹریشن پروفارما مکمل کریں گے جو آذربائیجان کی متعلقہ وزارت کی طرف سے کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں الیکٹرانک طور پر پیش کیا جائے گا۔

پاکستان سے باہر نکلنے یا داخل ہونے والی ہر گاڑی کے پاس مجاز اتھارٹی کی جانب سے مقررہ فارمیٹ پر جاری کردہ درست اجازت نامہ ہوگا، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور، کوئٹہ اور گوادر اپنے متعلقہ زمینی سرحدی کسٹم اسٹیشنوں پر اجازت نامے جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا د ہرا معیار
  • اے بی سینیا لائین کے مکین کے الیکٹرک کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور کرپشن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے بریگیڈ تھانے کے سامنے جمع ہیں
  • آذربائیجان کی دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت
  • آذربائیجان کی کارگو گاڑیوں کو پاکستان داخلے کی اجازت مل گئی
  • جیکب آباد: ریلوے ٹریک کی چوری کا مقدمہ درج
  • جواد احمد کی لیسکو حکام کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • آرمی چیف سے ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی، گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے
  • کراچی؛ ڈمپر نے بچی  سے جینے کا حق چھین لیا، 6 سالہ تانیہ جاں بحق
  • جائیداد تنازع کیس، سندھ ہائیکورٹ کا تلخ کلامی پر وکیل کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم