گل بانو کی نئی تصنیف ’’نوشتِ گُل‘‘کی تقریبِ رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف ناول نگار اور براڈکاسٹر گل بانو کی نئی کتاب ’’نوشتِ گُل‘‘ کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت اردو ادب کے نامور ادیب ڈاکٹر اقبال محسن نے کی جبکہ احتشام ارشد نظامی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اخلاق احمد، اقبال اے رحمن، تابش قریشی اور سید مسرور علی نے کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نظامت کے فرائض حامد اسلام خان نے انجام دیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلشن اقبال‘حب چوکی‘بریگیڈ میں3افراد ٹریفک حادثات کاشکار
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں بچے سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 18افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 51 سی میں واقع گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ نوجوان کی شناخت22 سالہ فیضیاب ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی۔ کورنگی اللہ والا ٹاؤن KDA سوسائٹی کے قریب گھر سے پھندا لگی 42 سالہ عدنان کی لاش ملی ۔ گلشن اقبال کے علاقے حسن اسکوائر کارپیٹ مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 سالہ راہگیر بچہ عفان ولد عرفان جاں بحق ہوگیا ۔ حب چوکی باوانی المائدہ ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میںایک شخص جاں بحق 02 افراد زخمی ہوئے ۔ جاں بحق شخص کی شناخت 40سالہ ارشد ولد حاجی گل من اور زخمیوں کی شناخت 30سالہ اسلم ولد محمد حفیظ ،محمد صادق کے ناموں سے ہوئی ۔جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بریگیڈ تھانے کی حدو صدر میں ٹریفک حادثے میں 36 سالہ زخمی ہونے والا نوجوان آج جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔