جماعت اسلامی ضلع غربی کا اجتماع کارکنا ن 22جنوری کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع غربی کااجتماع کارکنان 22جنوری بروز بدھ 8بجے شب دفتر جماعت اسلامی ضلع غربی متصل الخدمت اسپتال اورنگی ٹاؤن میں ہوگا، اجتماع کارکنان سے امیر ضلع غربی مدثر انصاری ودیگر خطاب کریں گے، قیم ضلع غربی عبدالحنان خان نے کارکنان کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مولانا مودودی کے قریبی ساتھی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
مرحوم پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام پانچ بجے منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق پروفیسر خورشید احمد مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی تھے۔ مرحوم پروفیسر خورشید احمد طویل عرصہ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما اور مولانا مودودی کے قریب رفیق پروفیسر خورشید احمد برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام پانچ بجے منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق پروفیسر خورشید احمد مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی تھے۔ مرحوم پروفیسر خورشید احمد طویل عرصہ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر رہے۔ 93 برس کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پروفیسر خورشید احمد کو شاہ فیصل ایوارڈ، نشان امتیاز اور کئی دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مرحوم عالمی معاشی دانشور، کئی کتابوں کے مصنف اور متعدد عالمی اداروں کے ڈائریکٹر تھے۔