کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ قذاقوں کے خلاف سرگرم ٹاسک فورس 151 کی قیادت 11 ویں بار سنبھالے گی۔ پاک بحریہ 22 جنوری کو ترکیہ سے سی ٹی ایف 151 کا چارج لے گی، سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہوگی۔ ٹاسک فورس بنیادی طور پر بحری قذاقوں کے خلاف سرگرمی سے کام کرتی ہے۔ سی ٹی ایف151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق قائم کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لوئر کرم میں دہشگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار

فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں دہشگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط بھی ارسال کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج ، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے، دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کیےجا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے سپرد کردی
  • پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی
  • پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس  (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی 
  • پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی
  • پاک بحریہ گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھالنے کے لیے تیار 
  • لوئر کرم میں دہشگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار
  • بھارتی بحریہ کا اسرائیل کے تعاون سے تیار ہرمس 900 ڈرون تباہ
  • پاک بحریہ نے مشترکہ ٹاسک فورس کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی
  • دہشتگردی کیخلاف سیاسی و فوجی قیادت کے عزم کا خیر مقدم