بلاول نے پارلیمانی بزنس کیلیے از سر نو قانون ساز کمیٹی تشکیل دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بزنس کیلئے از سر نو قانون ساز کمیٹی تشکیل دیدی ۔ پارلیمانی کمیٹی 10 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل بنائی گئی ہے ۔پارلیمانی کمیٹی میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں سید نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک شامل ہیں جبکہ شہادت حسین اعوان، شازیہ مری، طارق شاہ جاموٹے ، بیرسٹر ضمیر گھمرو، میر اعجاز جاکھرانی، سلیم مانڈوی والا، عبدالقادر پٹیل کوبھی شامل کیا گیا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی انسانی حقوق کمیٹی تشکیل، عالمی سطح پر معاملات اٹھائے گی
پارٹی اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کی سربراہی میں 12 رکنی کمیٹی انسانی حقوق کے معاملات دیکھے گی، کمیٹی عالمی برادری کے سامنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کی سربراہی میں 12 رکنی کمیٹی انسانی حقوق کے معاملات دیکھے گی، کمیٹی عالمی برادری کے سامنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ رکھے گی۔ انسانی حقوق کمیٹی میں رؤف حسن، عالیہ حمزہ، قاسم سوری اور ذلفی بخاری شامل ہیں۔ پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔