بلوچستان کے مسائل اور ان کا حل‘ حافظ نعیم کی زیرصدارت سیمینار آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت اتوار 19جنوری کو 3بجے دن کراچی پریس کلب میں ’’امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی
زیر صدارت ’’بلوچستان کے سلگتے مسائل اور ان کاحل‘‘کے عنوان سے سیمینارمنعقد ہوگا۔ سیمینار سے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،امیرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان ورکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن ،امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ‘امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رہنمابلوچ مسنگ پرسنز ماماقدیربلوچ اورجماعت اسلامی کے رکن بلوچستان اسمبلی عبد المجید بادینی خطاب کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک پر مسلط ٹولہ اپنی ہی قوم کو فتح اور امریکا کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ایکسپو سینٹر میں دو روزہ نمائش بعنوان’’ میرا برانڈ پاکستان‘‘کا افتتاح و اسٹالز کا دورہ کررہے ہیںکراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں دوروزہ نمائش بعنوان ’’میرابرانڈپاکستان‘‘ کا افتتاح کردیا،شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو فتح کرنے اور امریکہ کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے،جب تک ہم امریکی غلامی سے نہیں نکلیں گے ،اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے نہ دنیا میں ترقی کرسکیں گے،اسرائیل امریکی سرپرستی میں معاہدہ لکھ جانے کے باوجود اہل غزہ و فلسطین پر بمباری کررہا ہے اورآج بھی 150 سے زائدفلسطینی شہیدہوئے ہیں ، امریکہ انسانیت کادشمن ہے ، اس نے پوری دنیا میں ظلم وستم کی تاریخ رقم کی ہے ،امریکا نے جاپان میں ایٹم بم مار کر لاکھوں لوگوں عراق ،افغانستان ، ویتنام میں
سینکڑوں افراد کو جاں بحق کیا اورجمہوری حکومتوں کے تختے الٹ دیے ۔عوام ایسے حکمرانوں کو اپنے سروں سے ہٹانے میں جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں جو عوام کے بجائے امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں ۔پاکستانی مصنوعات کے صنعتی اداروں کے مالکان اور تاجر اپنی مصنوعات سستی ومعیاری اور اس کی فراہمی کو آسان بنائیں ،دنیا بھر میں ان کی مصنوعات کی پذیرائی ہوگی اور پاکستان بھی ترقی کرے گا،حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستانی صنعتوں کوسستی بجلی اور دیگر سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ عوام کو سستی مصنوعات فراہم کرسکے ۔اس موقع پرصدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید بلوانی نے بھی خطاب کیاجبکہ نمائش میں جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری امیر العظیم،امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان ، صدر پاکستان بزنس فورم کراچی کے سہیل عزیز،جنرل سیکرٹری عامر رفیع ،سینئر نائب صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثاقب فیاض مگوںو دیگر بھی موجود تھے۔ نمائش اتوار کے روز بھی جاری رہے گی ۔ جاوید بلوانی نے کہاکہ جماعت اسلامی ،الخدمت اور پاکستان بزنس فورم کا شکر گزار ہوں جن کے تعاون سے ایک بار پھر ’’میرا برانڈ پاکستان ‘‘ نمائش منعقد کی گئی ، پاکستان میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں کو بھی پاکستانی مصنوعا ت کی تشہیر کرنی چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ پاکستان بزنس فورم کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے الخدمت کے تعاون سے مسلسل دوسرے سال یہ شاندار نمائش ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘منعقد کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 15ماہ سے امریکا کی سرپرستی میں اسرائیل بمباری کرکے فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کررہاہے ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مسلم اورغیر عوام کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور یہ پیغام بھی دیا گیا کہ ہمیں ایسی ساری مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے جس سے اسرائیل کو فائدہ اور مدد حاصل ہو ۔پوری دنیا میں اسرائیلی مصنوعا ت کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع کیا گیا اور پاکستان میں بھی لوگوں نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ۔ پاکستان بزنس فورم اور الخدمت نے طے کیا کہ عوام کو پاکستانی مصنوعات سے متعارف کرایا جائے اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔ 2024میں ایکسپو سینٹر میں پاکستانی مصنوعات پر مشتمل نمائش لگائی گئی جس میں صرف 200اسٹالزتھے اور اس سال 400 اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں 500 برانڈز حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم فلسطینی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے 15ماہ میں 48 ہزار جانوں کانذرانہ پیش کیا لیکن اپنی سر زمین نہیںچھوڑی ، بے دخل کیے جانے کے باوجود وہ خیموں میںشدیدسردی میںاستقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، اسرائیلی صدر نیتن یاہو کا دعویٰ تھا کہ ہم حماس کے مجاہدین کو ختم کر دیں گے لیکن اہل غزہ وحماس کی قربانیوں اور جد وجہد کے نتیجے میں وہ ، آج حماس کی شرائط پر معاہدہ کرنے پر مجبور ہوگیا ہے، اسرائیل اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اہل پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے بہت بڑے پیمانے پر فلسطینیوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت5 ملین مارچ کیے گئے، دنیا کی تاریخ میں بچوںکی سب سے بڑی ریلی نکالی گئی، لوگ کہتے تھے کہ ان سب سے کیا ہوگا ہم کہتے تھے کہ کم ازکم ہم آخرت میں اللہ سے یہ تو کہہ سکتے ہیںکہ ہم حق کے ساتھ کھڑے تھے، پوری دنیا میں باضمیر لوگوں نے فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کی، خود امریکا میں اہل غزہ وفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیاگیا اور اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز بلند کی گئی لیکن افسوس عالم اسلام کے حکمرانوں نے اپنا کردار اد ا نہیں کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہا کہ میں پاکستانی مصنوعات کے بنانے والے صنعتی اداروں کے مالکان اور تاجران سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی مصنوعات سستی کرتے تاکہ یہ آسانی سے دستیاب ہوتیں لیکن بدقسمتی سے چند لوگوں نے مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں، جب لوگ اپنی مصنوعات سستی، معیاری اور اس کی فراہمی کو آسان بنائیںگے تو عوام بھی ان کا ساتھ دیں گے، دنیا بھر میں ان کی مصنوعات کی پذیرائی ہوگی اور پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔