Jasarat News:
2025-01-19@01:50:12 GMT

بائیڈن کی ایک روزمیں مزید 2500 مجرموں کی سزائیں معاف

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

واشنگٹن (آن لائن)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے تقریباً 2500 مجرموں کی سزاؤں کی معافی اعلان کردیا، مجرمان منشیات کے جرائم کے مرتکب تھے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ امریکی تاریخ میں ایک روزہ معافی کا سب سے بڑا عمل
ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ لوگ جن کی سزاؤں میں میں نے کمی کی ہے وہ وقت گزار رہے تھے جو کہ ان کے مقابلے میں غیر منصفانہ طور پر طویل تھا، اگر انہیں آج سزا سنائی گئیں تو انہیں کیا ملے گا۔صدر بائیڈن نے اس اقدام کو ماضی کی ناانصافیوں اور سزا کے غیر منصفانہ اختلافات کو دور کرنے اور مستحق افراد کو اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کا دوسرا موقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے کہا کہ بطور امریکی صدر اس کارروائی کے ساتھ میں نے اب امریکی تاریخ میں کسی بھی صدر سے زیادہ انفرادی معافیاں اور تبدیلیاں جاری کی ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ عہدہ چھوڑنے سے قبل مزید معافیاں یا تبدیلیاں جاری کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بائیڈن نے گزشتہ ماہ تقریباً 1500 افراد کی سزاؤں میں کمی کے ساتھ 39 دیگر کو معاف دینے کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور ٹیکس فراڈ کے الزام میں مجرم قرار دیے گئے اپنے بیٹے کو بھی جانے سے قبل صدارتی معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بائیڈن نے

پڑھیں:

صدر بائیڈن کا فیصلہ اہم، ٹک ٹاک کو ریلیف یا امریکہ میں مکمل پابندی؟

بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو 19 جنوری سے امریکہ میں ایپلی کیشن کی سروسز بند کر دی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ اگر جوبائیڈن انتظامیہ ٹک ٹاک کے حوالے سے بنائے گئے قانون میں نرمی نہ کرے تو کمپنی کو امریکہ میں اپنی خدمات ختم کرنا ہوں گی۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت نے کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ 19 جنوری تک اپنے امریکی شیئرز کسی امریکی ادارے یا شہری کو فروخت کر دے، بصورت دیگر ایپلی کیشن بند کر دی جائے گی۔

ٹک ٹاک نے اس فیصلے کے خلاف مختلف عدالتوں میں درخواستیں دائر کیں، تاہم کوئی ریلیف حاصل نہیں کر سکی۔ امریکی حکومت کا نیا قانون کل 19 جنوری سے مؤثر ہو جائے گا۔

دوسری طرف جوبائیڈن کی صدارت کا اختتام بھی 19 جنوری کو ہو رہا ہے، جبکہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالیں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ صدر بائیڈن نے ریلیف فراہم نہ کیا تو امکان ہے کہ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالتے ہی ٹک ٹاک کے حق میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کلائیو اسمتھ کی ڈاکٹر عافیہ سے امریکی جیل میں 4 گھنٹے طویل ملاقات
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کر دی
  • عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی
  • صدر بائیڈن کا فیصلہ اہم، ٹک ٹاک کو ریلیف یا امریکہ میں مکمل پابندی؟
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی
  • نئے شواہد کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی اُمید بڑھ گئی
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید
  • بائیڈن کی جاتے جاتے ریکارڈ معافی، ایک دن میں 2500 مجرموں کی سزائیں معاف
  • چین نہیں، امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے، امریکی صدر بائیڈن کا قوم سے الوداعی خطاب