کراچی ، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ہفتے کو بھی یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے لیکن یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہورہی ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26
اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ شہر میں آئندہ 24 گھنٹے میں 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یخ بستہ
پڑھیں:
کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
— فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔