کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں 11 دن سے لاپتا صارم محسن کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی امامت میں ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان ، جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران اورعزیزو اقارب سمیت اہل محلہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ بعد ازاں منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اندوہناک واقعے پر گہرے غم وافسوس اوراہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی
وتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ صارم محسن والدین کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں صبر اوربہترین نعم البدل عطا فرمائے ۔صارم محسن 11دن سے لاپتا تھا پھر اس کی لاش انڈر گراؤنڈ ٹینک سے برآمد ہوئی۔ شہر میں اس طرح کے جنازے اٹھنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا حماس مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ کو ملک بھر میں’یومِ عزم وتشکر‘منانے کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی پاکستان نے فلسطین کے حماس مجاہدین  کی تاریخی  کامیابی پر کل جمعہ کے روز ملک بھر میں ’یومِ عزم و تشکر‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی آمد کے موقع پر ادارہ نورِحق میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال،حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ 17جنوری کو ملک گیر سطح پر ’یوم عزم تشکر‘منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے۔ تمام ائمہ مساجد خطبات جمعہ میں امریکا و اسرائیل کی مذمت اہل غزہ و فلسطین کی حمایت کے حوالے سے عوام کی ذہن سازی کریں۔ معاہدے کے مطابق حماس کے مجاہدین چند اسرائیلی فوجیوں کے بدلے  ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کو رہا کروایا جائے گا۔حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ پر عملدرآمد اتوار سے کیا جائے گا اس کے بعد اگلے لائحہ عمل اور دیگرپروگرامات کا اعلان کریں گے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ،یحیٰ سنوار سمیت اہل غزہ و فلسطین کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔غزہ و فلسطین میں حماس کے مجاہدین نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کو اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے اپنی جانب متوجہ کیا ہے،معاہدے پر عملدرآمد کے بعد امریکا و اسرائیل کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان، سعودی عرب اور انڈونیشیا سے مطالبہ کرے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں اور امریکا کی طرف دیکھنے والوں کو متنبہ کرتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی گیا تو زبردست عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے،افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات اوردانش مندی سے حالات کودیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے روزانہ کہا جارہا ہے کہ آئی پی پیز سے بات ہورہی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ صرف اعلانات نہیں اقدامات کیے جائیں، آئی پی پیز کے معاملے پر مزید پیش رفت کی جائے اور اب تک ختم ہونے اور نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے اربوں روپے کا فائدہ اور ریلیف عوام کو دیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک مافیا کو جنریشن کا لائسنس دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کراچی کو  براہ راست نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے۔

پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، نائب امیر کراچی راجا عارف سلطان، ڈپٹی سیکرٹری و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی قاضی سید صدر الدین، ڈپٹی سیکرٹری عبد الرزاق خان، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمدودیگر بھی موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزیدکہاکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد اتوار کے روز سے ہوگا۔اسرائیل اس قدرمکار ہے کہ معاہدہ ہوجانے کے باوجود آج بھی فلسطین پر بمباری کررہا ہے اور آج بھی 85 فلسطینیوں کوشہید کیا گیاہے جب کہ گزشتہ 15ماہ میں 47 ہزار سے زائد بچے، بوڑھے جوان اور عورتوں کو شہید کیا گیا،95 فیصد گھر اور 50فیصد سے زائد اسپتالوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی طاقت فراہم تھی جس کی وجہ سے فلسطین میں میڈیا ورکرز کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کے صدر نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ حماس کو ختم کردیں گے۔حماس کے مجاہدین نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کی ترجمانی کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی منی پاکستان ہے، سب مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ گئے گزرے حالات میں بھی کراچی کل ٹیکس کا 40 فیصد سے زائد ادا کررہا ہے لیکن کراچی کے عوام کوبنیادی سہولیات فراہم نہیں اور بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے طلبہ کی تعلیمی نسل کشی کی جارہی ہے ان کو آگے بڑھنے نہیں دیا جارہا۔ جماعت اسلامی کراچی طلبہ کہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ ہم طلبہ کی تعلیمی نسل کشی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس سے جواب لیں گے اور طلبہ سے زیادتی کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 11 روز سے لاپتا 7 سالہ بچے صارم کی لاش برآمد 
  • کراچی: 11 روز سے لاپتا 8 سالہ بچے کی لاش کہاں سے ملی؟
  • کراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمد
  • عبدالقدوس نے آخری سانسوں تک عوام کی خدمت کی ‘ توفیق الدین صدیقی
  • یٰسین ملک کی خوشدامن مشعال ملک کی والدہ انتقال کر گئیں
  • انٹڑ بورڈ کمیٹی 2 دن میں ختم کرکے نئی کمیٹی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرینگے،منعم ظفر خان
  • میرابرانڈ ’’میڈ ان پاکستان‘‘ایکسپو کل سے ہوگی
  • انٹر بورڈ کمیٹی 2دن میں ختم کر کے نئی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوگا، منعم ظفر
  • جماعت اسلامی کا حماس مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ کو ملک بھر میں’یومِ عزم وتشکر‘منانے کا اعلان