آئی جی سندھ نے شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے تمام تھانوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمروں کی تنصیب کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھانوں کے مرکزی گیٹ، احاطے، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کے کمروں، ڈیوٹی افسر و رپورٹنگ سینٹر روم اور لاک اپ میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ضروری ہو گی۔

مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ موثر طریقے سے کی جائے۔

اس کے علاوہ ان کی فعالیت کی تصدیق کر کے رپورٹ آئی جی آپریشن روم سینٹرل پولیس آفس میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی کے دوران نگرانی کو مزید مؤثر بنائے گا، جس سے تھانوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ میں اضافہ ہو گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی سی ٹی کیمروں کی

پڑھیں:

سندھ حکومت کا بڑا قدم ، خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ

سندھ حکومت کا خواجہ سراوں کے حقوق کے لئے بڑا قدم، سندھ حکومت نے 18 اپریل کو سکھر میں خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمۂ کھیل کے مطابق خواجہ سراؤں کے لیے کرکٹ، رسہ کشی کے مقابلے اور بدین میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز کرائے جائیں گے۔  اس حوالے سے سیکریٹری کھیل کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں سکھر اور خیرپور کے 35 خواجہ سرا حصہ لیں گے۔ محکمۂ کھیل سندھ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹ اور یومیہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا بڑا قدم ، خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • نواز شریف اور مریم نواز بسنت کروانا چاہتے ہیں، کامران لاشاری
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ،چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • رحیم یار خان: ڈاکوؤں کی سہولت کاری پر کچے کے تھانوں کے ایس ایچ اوز برطرف
  • ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ