محمد بن سلمان کا ویژن 2030 تمام مسلمانوں کیلئے ہے ، علامہ طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی قیادت کی طرف سے حجاج کرام اور زائرین کیلئے روز و شب سہولتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، 18 ملین عمرہ زائرین کا 2024 میں آنا سعودی عرب کی قیادت اور عوام کی خدمات پر اعتماد ہے ۔ عالمی حج کانفرنس و نمائش میں حج و عمرہ کیلئے خدمات کو مزید بہتر بنانے کے عمل کی طرف مضبوط قدم ہے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ریاض میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا ویژن 2030 صرف سعودی عرب کیلئے نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں کیلئے ہے ۔ سعودی عرب میں آل سعود نے اس صدی میں جو اسلام ، مسلمانوں اور ارض حرمین شریفین کی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے عالمی حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کی بھرپور کامیابی پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان علماء کونسل ، انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل ، وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان اور پرائیویٹ حج گروپ کی آرگنائزیشن ہوپ کے تعاون سے حج کانفرنس کرے گی جس میں جدہ میں ہونے والی عالمی نمائش و کانفرنس سے ملنے والی معلومات اور ہدایات پر عملی اقدامات کے حوالے سے اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں سعودی وزارت حج کے نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ان شاء اللہ وزیر مذہبی امور اور سعودی عرب کے سفیر اس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔
وہ 5 کھانے جو کبھی مائیکرو ویو نہیں کرنے چاہئیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل ، پہلی پرواز کب روانہ ہو گی؟ تاریخ سامنے آگئی
سٹی42 : وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔پاکستان سے پہلی حج پرواز دو روز بعد 29 اپریل کو روانہ ہوگی ۔
تفصیلا ت کے مطابق عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا مرحلہ آن پہنچا ہے،پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا،
پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا،پاکستان سے اخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز جاری رہے گا۔حج پروازوں کے اغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔پی آئی اے،سیرین ائیر،ائیر بلیو،ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی۔ 29 اپریل کو لاہور سے دو،اسلام اباد، کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی۔اسلام اباد سے 29 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز پی کے713 صبح پونے پانچ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی ۔ لاہور سے ایئر سیال کی پرواز پی ایف7700 صبح ساڑھے اٹھ بجے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائے گی،کوئٹہ سے پی ائی اے کی پرواز پی کے 7201 صبح ساڑھے نو بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہو گیا ،ملتان سے پی ائی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا اٹھ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی، کراچی سے سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودی عرب جائے گی، لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 329 عازمین کے ساتھ رات سوا 10 بجے روانہ ہوگی۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے