ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپیل میں کہا ہے کہ جو بائیڈن صدارتی عہدہ چھوڑنے سے پہلے ان کی سزا معاف کردیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن کا عہدہ صدارت پر کل آخری دن ہے، وہ پہلے ہی اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیلکلائیو سٹافورڈ صدارتی معافی کےلیے پرامید ہیں، وہ صرف جو بائیڈن ہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ سے معافی ملنے کے امکان کو درست سمجھتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا ہےکہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں، وہ رہائی کیلئے پرامید ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکی عدالت نے 86 برس قید کی سزا سنائی تھی، وہ تاحال قید میں ہیں، 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ صدر کے عہدے کےلیے حلف اٹھائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدارتی معافی ڈاکٹر عافیہ عافیہ صدیقی جو بائیڈن
پڑھیں:
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 981 فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر تین راکٹ داغ دیئے جن کی اسرائیل نے تصدیق کی، اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔