پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے سپرد کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف (George Wikoff) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں دفعہ قیادت کی۔
پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے، پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں جن کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔
کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا کہ پاک بحریہ کمبائند میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے، پاکستان نیوی میری ٹائم سکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 میری ٹائم فورس پاک بحریہ کے مطابق
پڑھیں:
پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
سٹی 42: پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت ہوگئی
شمولیت کی تقریب کا انعقاد جناح نیول بیس اورماڑہ میں کیا گیا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے،جدید ترین ٹیکنالوجی اور حربی صلاحیتوں سے لیس پی این ایس یمامہ ڈامن شپ یارڈ رومانیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے،چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے،پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز، مغربی سرحدوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی،پی این ایس یمامہ کی شمولیت سمندری سرحدوں کے تحفظ اور عالمی پانیوں میں امن کے قیام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے، پاک بحریہ علاقائی امن و سلامتی بشمول بندرگاہوں اور سی پیک کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
تقریب میں اعلی سول اور عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی