پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کا حصہ بننے کاخیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کاپہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پروجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کیفروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ منصوبہ ان شعبوں پرتوجہ مرکوز کریگا جو براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لییترغیب کاباعث بن سکتیہیں، ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے، یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم کا
پڑھیں:
پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ٹرافی جیتنے کےلیے پہلا قدم کل کا میچ ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کےلیے کافی پرجوش ہوں، عزم یہی ہے کہ یہاں اچھا پرفارم کریں اور ٹرافی حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرافی جیتنے کےلیے پراسس سے گزرنا ہوگا، پہلا قدم کل کا میچ جیتنا ہے، کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے کافی محنت کی ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان نے مزید کہا کہ پہلے انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل سکا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کل پریکٹس کو ترجیح دی اس لیےپری ایونٹ پریس کانفرنس میں نہیں گیا، فائنل الیون کا فیصلہ وکٹ اور کنڈیشن دیکھ کر کریں گے۔