ملتان: پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے ، دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنا کر مجموعی طور پر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلی اننگز میں پاکستانی اسپنرز نے 137رنز پر پویلین بھیج دیا۔

93 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم نے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمے تک تین وکٹ پر 109رنز بنالیے ہیں اور اسے مہمان ٹیم پر 202 رنز کی برتری حاصل ہے۔کامران غلام 9 اورسعود شکیل دو رنز پر ناقابل شکست ہیں۔ کپتان شان مسعود 52رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہریرہ نے 29 رنز بنائے جب کہ بابر اعظم 5 رنز بناسکے۔

اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 143رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، سعود شکیل اور محمد رضوان نے مزید 44 رنز کا اضافہ کیا، سعو د شکیل 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان نے 71 رنز بنائے، سلمان آغا، نعمان علی، ساجد خان ، خرم شہزاد زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور پاکستانی ٹیم 230رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومیل وریکن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا آغاز تباہ کن رہا صرف 51 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین واپس چلے گئے، ابتدائی چار وکٹیں ساجد خان نے گرائیں، اُس کے بعد نعمان علی نے ہاتھ دکھائے اور پنجہ گاڑھ دیا۔آخری وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل وریکن نے 31 اور جیڈن سیلز نے 22رنز بنائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کی رنز کی برتری پہلی اننگز

پڑھیں:

پاکستان نے 38 ویں بنگلہ دیش امیچر گالف چیمپین شپ میں لیڈیز ٹیم اور انفرادی ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ڈھاکا:

پاکستانی گالفر حانیہ فاروق سید نے 38 ویں بنگلہ دیش امیچر گالف چیمپین شپ میں انفرادی ٹائٹل جیت کر ڈبل کراؤن حاصل کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈھاکہ گالف کلب میں کھیلی جانے والی 38 ویں بنگلہ دیش امیچر گالف چیمپین شپ کا لیڈیز ٹیم ایونٹ پاکستان نے جیت لیا۔

خواتین کے انفرادی مقابلوں میں بھی قومی گالفرز نے اپنی بالادستی ثابت کی ،ایئر مین گالف کلب کراچی کی حانیہ فاروق سید نے لیڈیز ٹائیٹل جیتا  جبکہ لاہور کی پرکھا اعجاز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپین شپ کے مینز ایونٹ میں بھی پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قومی گافر نعمان  الیاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کو برتری حاصل
  • جگر کی بیماری کی قبل ازا وقت تشخیص کیلئے خون کا نیا ٹیسٹ وضع
  • حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پہلی پرواز کل روانہ ہوگی
  • خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر
  • سپر لیگ سیزن 10 : 2 میچ ری شیڈول، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور میں‌ہوگا
  • بابراعظم پاکستان کرکٹ کے ‘سب سے بڑے برانڈ، اسٹار’ قرار
  • بابراعظم پاکستان کرکٹ کے 'سب سے بڑے برانڈ، اسٹار' قرار
  • پہلگام واقعہ:بھارت کے منہ پر طمانچہ، پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل
  • پاکستان نے 38 ویں بنگلہ دیش امیچر گالف چیمپین شپ میں لیڈیز ٹیم اور انفرادی ٹائٹل اپنے نام کر لیا
  • لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو5وکٹوں سے شکست دیدی