پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن کو سر کیا ہے۔
اسد میمن 7 براعظم کی بلند چوٹیوں کے سفر پر ہیں اور انہوں نے چھٹی چوٹی سر کی ہے۔
ماؤنٹ ونسن 4 ہزار 892 میٹر بلند ہے جبکہ اسے دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کیا جاتا ہے۔
اسد میمن کے سیون سمٹ کے سفر کی آخری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے۔ پاکستانی کوہ پیما کا کہنا ہے کہ میری کامیابی ان لوگوں کے نام جو محنت اور عزم پر یقین رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ شہر میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔