موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت 21 سے 23 جنوری کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت شہر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 24 جنوری سے سردی کی لہر اثرانداز ہوسکتی ہے اور جنوری کے آخری ہفتے کے دوران شہر میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت 21 سے 23 جنوری کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر  مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مغربی ہواؤں رہ سکتا ہے مقامات پر

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سرد موسم اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ہو سکتی ہے۔

 

اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، اور پنجاب کے مختلف اضلاع جیسے لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں دھند چھا سکتی ہے۔ مری، گلیات اور ان کے قریب علاقوں میں شدید سردی، ہلکی بارش اور برفباری ہونے کی توقع ہے۔

 

گلگت بلتستان میں موسم بہت سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ کشمیر اور اس کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اور پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی محسوس ہو گی۔ خیبرپختونخوا میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور جزوی ابر آلود موسم رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں سردی مزید بڑھے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کا امکان
  • کراچی: جنوری کے آخری ہفتے درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان
  • 18 سے 21 جنوری تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
  • کراچی میں سردی میں اضافہ، ہفتے کو تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • معروف ادارے کی ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی پیشگوئی
  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
  • کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں تند و تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی