بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات سیاسی نہ ہوتے تو نواز، شہباز اور زرداری بھی جیل میں ہوتے، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی نہ ہوتے تو نواز، شہباز اور زرداری بھی جیل میں ہوتے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ رجیم چینج نہیں ہونی چاہیے تھی، ایسے اقدامات سے جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں تھی جس پر عوام کو ووٹ سے فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اہل غزہ سرخرو ہوگئے، جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کی نہیں امریکا کی بھی شکست ہے: حافظ نعیم الرحمان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ جنگی بندی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل غزہ سرخرو ہوگئے، یہ معاہدہ اسرائیل کی نہیں امریکا کی بھی شکست ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق
بدھ کو قطر ی وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کروانے کے لئے قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ جنگی بندی معاہدے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا اور اب اسرائیل نے حماس کے سامنے جھک کر معاہدہ کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی خونی جنگ کا آغاز کیا ، آج اسی حماس کے سامنے جھک کر جنگ بندی کا معاہدہ کرنا پڑا، یہ صرف اسرائیل کی نہیں بلکہ امریکا کی بھی شکست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اہل غزہ سرخرو ہوگئے، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار اپنے بھائیوں کی جیت کا نظارہ کر رہے ہوں گے، شہدا بھی اہل غزہ کے جشن کا نظارہ کر رہے ہوں گے،شہید زندہ رہتے ہیں۔ اس جنگ کے 47 ہزار شہدا بھی زندہ رہیں گے۔
کرم سے بگن جانیوالے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 حملہ آور مارے گئے
مزید :