سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔

عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے، آڈیو لیکس ہونے کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر کی ہے۔21 جنوری کو جسٹس امین الدین خان چیمبر میں سماعت کریں گے۔

عدالت کے روبرو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عزیر کرامت چیمبر میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 2022ء میں درخواست دائر کی، جو رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عمران خان کے وکلاء نے توشہ خانہ 2 کیس کے تیز ٹرائل کرنے پر اعتراضات اٹھا دئیے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے توشہ خانہ 2 کیس کے تیز ٹرائل کرنے پر اعتراضات اٹھا دئیے،اسلا م آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میںپیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی سماعت کے موقع پر عدالت پہنچیں۔

سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہفتے میں توشہ خانہ2 کیس میں ٹرائل کی 3 سماعتیں ہو رہی ہیں۔ عدالتی اوقات کار کے علاوہ بھی ٹرائل کی سماعتیں ہو رہی ہیں۔ 3 دفعہ ایک ہفتے میں ٹرائل کرناان فیئر ہے۔

(جاری ہے)

ٹرائل کورٹ کی کوشش تھی کہ سردیوں میں ہی کیس نمٹا دیں۔ 7 گواہ ہو چکے آج کیلئے بھی 3 گواہ عدالت نے طلب کررکھے ہیں۔تیزی سے ٹرائل آگے بڑھ رہا ہے۔

ایک ہی معاملے میں چوتھی دفعہ ٹرائل کیا جا رہا ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ یہ عدالت ٹرائل کورٹ کو آرڈر کرے کہ تیز ٹرائل نہ کریں۔وکیل نے جواب دیا کہ جب تک ہماری اس درخواست کو ڈائری نمبر نہیں لگ جاتا، عدالت ایسا آرڈر کردے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ میں یہی تو پوچھ رہا ہوں کہ کیا یہ عدالت ٹرائل کورٹ کو ایسی کوئی ڈائرکشن دے سکتی ہے؟۔

قبل ازیں سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست پر اعتراضات کیا ہیں؟، جس پر وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ مصدقہ کاپیز ساتھ منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا۔ تمام آرڈرز مصدقہ کاپیز ساتھ منسلک کردئیے ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے درخواست پر دستخط موجود نہیں وہ کروا لیں۔ بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو درخواست پر اعتراضات دورکرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان آڈیولیکس کیس کی سماعت 21جنوری کو مقرر
  • وزیراعظم ہاؤس میں ٹیلیفون ٹیب کرنے کا معاملہ، عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر
  • عمران خان کو جیل میں سہولیات؛ نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
  • عمران خان کو جیل میں سہولیات؛ نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت
  • سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل پر سماعت
  • عمران خان کے وکلاء نے توشہ خانہ 2 کیس کے تیز ٹرائل کرنے پر اعتراضات اٹھا دئیے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کردی
  • سندھ ہائی کورٹ،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف شاہد خاقان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
  • توشہ خانہ2، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی