سیف علی خان پر حملے کا ملزم چھتیس گڑھ میں گرفتار، ابتدائی بیان بھی دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
سیف علی خان پر حملے کا ملزم چھتیس گڑھ میں گرفتار، ابتدائی بیان بھی دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
ممبئی (آئی پی ایس )بالی ووڈ ہیرو سیف علی خان پر چاقو حملے کے دو دن بعد ایک ملزم کو بھارتی ریاست چھتیش گڑھ میں گرفتار کرلیا گیا، جس کو ممبئی پولیس اپنی تحویل میں لے گی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت 31 سالہ آکاش کیلاش کنوجیا کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں ڈورگ ریلوے اسٹیشن میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ممبئی پولیس اس کی تصدیق کرے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف کے عہدیداروں نے دعوی کیا کہ ملزم کو ممبئی پولیس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ممبئی-ہوارا جنینسواری ایکسپریس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم بغیر ٹکٹ کے سفر کر رہا تھا اور اس وقت گرفتار کیا گیا جب ریل ڈورگ اسٹیشن پہنچی تھی اور ملزم جنرل کمپارٹمنٹ میں بیٹھا ہوا تھا تاہم انہیں فوری طور پر وہاں سے اتار کرحراست میں لے لیا گیا اور ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ آر پی ایف نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے ملزم کی تصویر، ریل کا نمبر اور مقام کی تفصیلات بھیج دی تھیں، جس کے بعد اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس وقت آر پی ایف کی حراست میں ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ممبئی پولیس کو ویڈیو کال کے ذریعے ملزم سے بات کرائی گئی اور ایک ٹیم بھی روانہ ہوگئی ہے جو ملزم کی شناخت کی تصدیق کرے گی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے پہلے بتایا کہ وہ ناگپور جا رہا تھا پھر کہا کہ وہ بیلاسپور جا رہا تھا۔ خیال رہے کہ سیف علی خان کو چاقو کے 6 وار کیے گئے تھے، جس سے ان کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے قریب زخم آئے تھے، جس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور 5 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران زخم سے تیزدھار آلے کا ایک ٹکڑا بھی نکال لیا گیا تھا۔ حملے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی گئی تھی اور میڈیا کو ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے حملہ سے مشابہت رکھتا ہے اور اسی طرح کا بیگ لیا ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی دعوی کیا گیا تھا کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے کیونکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر سوال و جواب کیا تھا تاہم عہدیداروں نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مذکورہ شخص ترکھان ہے اور سیف علی خان پر حملے سے دو روز قبل ان کے گھر میں کام کیا تھا۔ پولیس کی تفتیش کے حوالے سے سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے بھی اپنا بیان ممبئی پولیس کو ریکارڈ کروایا ہے اور بتایا کہ حملہ آور نے سیف علی خان پر چاقو سے وار کیا اور مشتعل تھا اور ہمار ترجیح سیف کو اسپتال پہنچانا تھا۔
کرینہ کپور نے بیان میں کہا کہ حملہ آور نے قیمتی اشیا اٹھائے بغیر فرار ہوگیا تھا اور اس واقعے پر وہ بہت زیادہ پریشان تھیں اسی لیے اپنی بہن کے گھر چلی گئی تھیں۔ پولیس نے حملہ آور کی گرفتار کے لیے 30 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ یوگیش کادام نے کہا کہ یہ واقعہ ڈکیتی کا شاخسانہ تھا اور اس میں انڈرورلڈ گینگ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیف علی خان پر میں گرفتار
پڑھیں:
کراچی، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار
ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے موبائل فون بند کرکے فرار ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے آٹھ دس دن قبل موقع ملنے پر بچی کو گھر سے باہر لے جا کر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور بچی کے اصرار پر میں خود بچی کو اس کے چچا کے گھر چھوڑ کر آیا تھا، واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے موبائل فون بند کرکے فرار ہو گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع جمعرات کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے منگھوپیر پولیس کو دی تھی، جبکہ انہی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔