پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے سپرد کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف (George Wikoff) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں دفعہ قیادت کی۔
پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے، پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں جن کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔
کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا کہ پاک بحریہ کمبائند میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے، پاکستان نیوی میری ٹائم سکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 میری ٹائم فورس پاک بحریہ کے مطابق
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ کارروائیوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی، جہاں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان نے جام شہادت نوش کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ تیسرا معرکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں ہوا، جہاں 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
یہ بھی پڑھیں پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر جوان شہید خوارج ہلاک سیکیورٹی فورسز کارروائیاں وی نیوز