Islam Times:
2025-04-15@09:20:20 GMT

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے گرفتار رہنماؤں کی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے گرفتار رہنماؤں کی ضمانت منظور

ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں سروسز کے بائیکاٹ، احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کے آپشنز زیر غور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی ایف آئی آر میں ضمانت منظور ہو گئی۔ ضمانتیں منظور ہونے کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس کی لیڈر شپ کو 3 ایم پی او کے تحت ایک مہینے کیلئے نظر بند کردیا گیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بلوچستان کی موجودہ حکعمت کو فاشسٹ اور ظالم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگریز کا سیاہ قانون  3-ایم پی او کے تحت دہشت گردوں کی گرفتاری کی جاتی تھی لیکن آج یہ قانون بلوچستان حکومت ڈاکٹروں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ بلوچستان حکومت کے سلوک کے خلاف ایمنیسٹی انٹرنیشنل، یو این اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھر میں سروسز کے بائیکاٹ، احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کے آپشنز  زیر غور ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

 مراکز صحت آؤٹ سورس نہیں کرنے دینگے: حافظ نعیم 

لاہو ر  (نوائے وقت رپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بنیادی اور دیہی مراکز صحت کو آؤٹ سورس نہیں کرنے دیں گے۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں سے ایک کو بھی نوکری سے نکالا گیا تو پنجاب حکومت کا تعاقب کیا جائے گا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب خاتون ہیں، انھیں احتجاج کرنے والی خواتین کا کیوں خیال نہیں؟ سب کو معلوم ہے موجودہ حکومت کیسے معرضِ وجود میں آئی، خود ٹھیکے پر چلنے والی حکومت تمام بنیادی عوامی ضروریات کو بھی ٹھیکے پر دینا چاہتی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے زیراہتمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے موقع خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری اور امیر لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیر جماعت نے کہا کہ جس بادشاہانہ طرز عمل سے مریم نواز حکومت چلا رہی ہے، صوبہ میں یہی وطیرہ ان سے قبل ان کے والد اور چچا نے اپنایا ہوا تھا، انھیں صرف اداروں کو اپنا نام دینے اور ان پر تختیاں لگانے کا شوق ہے، پنجاب پر مسلط شریف خاندان بتائے کہ کیا حکومتیں صحت اور تعلیم کو آؤٹ سورس کرتی ہیں؟ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستی معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات یقینی بنائے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس برآمد
  • پنجاب اسمبلی میں ایسڈ کنٹرول بل منظور ہو گیا
  • پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 قائمہ کمیٹی میں منظور
  • بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات، بولان میل کی وقت تبدیل
  • پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت منسوخ کرنیکی درخواستیں خارج
  • پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت منسوخ کرنیکی درخواستیں خارج
  • عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی: سلمان صفدر
  •  مراکز صحت آؤٹ سورس نہیں کرنے دینگے: حافظ نعیم 
  • جے یو آئی پنجاب کا پی ٹی آئی سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلہ
  • وفاق اور صوبے کے درمیان کمیونیکیشن گیپ بلوچستان میں بغاوت کی وجہ ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند