MUMBAI:

بالی ووڈ ہیرو سیف علی خان پر چاقو حملے کے دو دن بعد ایک ملزم کو بھارتی ریاست چھتیش گڑھ میں گرفتار کرلیا گیا، جس کو ممبئی پولیس اپنی تحویل میں لے گی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت 31 سالہ آکاش کیلاش کنوجیا کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں ڈورگ ریلوے اسٹیشن میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ممبئی پولیس اس کی تصدیق کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ ملزم کو ممبئی پولیس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ممبئی-ہوارا جنینسواری ایکسپریس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم بغیر ٹکٹ کے سفر کر رہا تھا اور اس وقت گرفتار کیا گیا جب ریل ڈورگ اسٹیشن پہنچی تھی اور ملزم جنرل کمپارٹمنٹ میں بیٹھا ہوا تھا تاہم انہیں فوری طور پر وہاں سے اتار کرحراست میں لے لیا گیا اور ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

آر پی ایف نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے ملزم کی تصویر، ریل کا نمبر اور مقام کی تفصیلات بھیج دی تھیں، جس کے بعد اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس وقت آر پی ایف کی حراست میں ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ممبئی پولیس کو ویڈیو کال کے ذریعے ملزم سے بات کرائی گئی اور ایک ٹیم بھی روانہ ہوگئی ہے جو ملزم کی شناخت کی تصدیق کرے گی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے پہلے بتایا کہ وہ ناگپور جا رہا تھا پھر کہا کہ وہ بیلاسپور جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ سیف علی خان کو چاقو کے 6 وار کیے گئے تھے، جس سے ان کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے قریب زخم آئے تھے، جس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور 5 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران زخم سے تیزدھار آلے کا ایک ٹکڑا بھی نکال لیا گیا تھا۔

حملے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی گئی تھی اور میڈیا کو ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے حملہ سے مشابہت رکھتا ہے اور اسی طرح کا بیگ لیا ہوا ہے۔

گزشتہ روز بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے کیونکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر سوال و جواب کیا تھا تاہم عہدیداروں نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مذکورہ شخص ترکھان ہے اور سیف علی خان پر حملے سے دو روز قبل ان کے گھر میں کام کیا تھا۔

پولیس کی تفتیش کے حوالے سے سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے بھی اپنا بیان ممبئی پولیس کو ریکارڈ کروایا ہے اور بتایا کہ حملہ آور نے سیف علی خان پر چاقو سے وار کیا اور مشتعل تھا اور ہمار ترجیح سیف کو اسپتال پہنچانا تھا۔

کرینہ کپور نے بیان میں کہا کہ حملہ آور نے قیمتی اشیا اٹھائے بغیر فرار ہوگیا تھا اور اس واقعے پر وہ بہت زیادہ پریشان تھیں اسی لیے اپنی بہن کے گھر چلی گئی تھیں۔

پولیس نے حملہ آور کی گرفتار کے لیے 30 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ یوگیش کادام نے کہا کہ یہ واقعہ ڈکیتی کا شاخسانہ تھا اور اس میں انڈرورلڈ گینگ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیف علی خان پر ممبئی پولیس حملہ آور تھا اور ہے اور اور اس

پڑھیں:

روس کا یوکرینی شہر سومی پر میزائل حملہ، 34 افراد ہلاک

یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ حملے میں یونیورسٹی سمیت 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے شمالی شہر سومی کے مرکز میں روسی بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور  117 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح شمالی شہر سومی کے مرکز میں 2 روسی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں 34 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ حملے میں یونیورسٹی سمیت 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں ماہ روس کا یوکرین پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرینی صدر کے آبائی شہر پر حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • غزہ: الاہلی ہسپتال پر اسرائیلی حملے سے شہر کا نظام طب بری طرح متاثر
  • نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 51 افراد ہلاک، 22 زخمی
  • میرپورخاص: غیرملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار، ملزمان کی تعداد 37 ہوگئی
  • سلمان خان کو گھر میں قتل کردیں گے، پولیس کو یہ پیغام کس نے پہنچایا؟
  • روس کا یوکرینی شہر سومی پر میزائل حملہ، 34 افراد ہلاک
  • 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار