پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
فوٹو: آئی ایس پی آر
پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی۔ کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پاک بحریہ نے جولائی 2024 تا جنوری 2025 کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں بار قیادت کی ہے۔ پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کیے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان نیوی نے 19 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا معیشت کے استحکام میں پاک نیوی کا کردارپاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں۔ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔
کموڈور عاصم سہیل ملک کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کمبائند میری ٹائم فورسز میں فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے۔ پاکستان نیوی میری ٹائم سیکیورٹی میں کردار ادا کرنے کےلیے ہمہ وقت تیار ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 پاک بحریہ میری ٹائم
پڑھیں:
سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا