پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن (4892 میٹر بلند)سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔

ماؤنٹ ونسن چوٹی دنیا کی سرد ترین چوٹیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ اسد نے ’’سیون سمٹ‘‘ کے چیلنج میں چھٹی چوٹی سر کی ہے  جب کہ ان کے سفر کی آخری چوٹی پنچاک جایا ابھی باقی ہے۔

اسد علی میمن نے چوٹی سر کرنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جذباتی اور خوش نظر آئے۔ ان کی اس کامیابی کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمر خان نے بھی ایک اور کارنامہ سرانجام دیا اور جنوبی امریکا کی6961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سر کیا ہے۔ ان دونوں کوہ پیماوں کی کامیابیاں پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ ، گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی ، اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں 1600 سے زائد اسکولوں کے لائسنس منسوخ
  • سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • یہ دوبارہ نہیں ہوگا، ابراہیم علی خان نے پاکستانی نقاد کو دیئے ردعمل پر غلطی تسلیم کرلی
  • ضلع سوات میں مینگورہ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • وہاڑی: لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب طیارہ گر کر تباہ
  • گلے میں بندھی چوٹی کا نیا فیشن، دیکھنے والے سر کھجانے پر مجبور
  • ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 
  • کوئٹہ ، گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • کوئٹہ شہر میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے
  •  ملک میں پھر زلزلہ،خوف ہراس پھیل گیا