پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹوکو اپنانے والا پہلا ملک ہے اور یہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کیلئےاہم کرداراداکررہاہے، پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے جو پائیدار ترقی کی جانب ایک قدم ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا عکاس ہے، جو ملک کو جامع اور پائیدار ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن کرے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان اس طرح کے اقدامات کے ذریعے معیشت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرے گی۔
مزیدپڑھیں:شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان ڈیجیٹل
پڑھیں:
وزیراعظم کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے۔
فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آنا انتہائی خوش آئند ہے، فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے، عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت پاکستان انتھک محنت کر رہی ہے۔