روہت شرما ’اِن‘، ویرات کوہلی ’آؤٹ‘
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 23 جنوری سے شروع ہونےوالے رانجی ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں دستیابی کی تصدیق کر دی۔
کرک انفو کے مطابق گزشتہ آٹھ ٹیسٹ میچز میں خراب کارکردگی کے باعث فارمیٹ میں روہت شرما کی موجودگی پر سوالات اٹھ رہے تھے۔ جبکہ بی سی سی آئی نے حال ہی میں واضح کیا ہے کہ کنٹریکٹ رکھنے والے تمام کھلاڑی ڈومیسٹک میں لازمی حصہ لیں گے ماسوائے ان کے جن کو فٹنس کا مسئلہ ہو۔
چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان کے لیے کی جانے والی پریس کانفرنس میں روہت شرما نے ایک سوال کے جواب میں رانجی ٹرافی کھلینے کی تصدیق کی۔
دوسری جانب سے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بی سی سی آئی کے میڈیکل اسٹاف کو بتایا ہے کہ معمولی انجری کے باعث راجی ٹرافی کا اگلا راؤنڈ نہیں کھیل سکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روہت شرما
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں، امید ہے اب صورتحال بہتر ہو جائے گی، مذاکرات خوش آئند ہیں، میں شروع سے یہی کہہ رہا تھا چیزیں بہتر ہونی چاہئیں ۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی، دوسری جانب سے بھی مثبت جواب ملا ہے۔