Express News:
2025-04-15@09:59:20 GMT

حکومت کا وزارت سائنس کے چھ ادارے بند کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

اسلام آباد:

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے 6 ادارے بند کرنے اور چار اداروں کو ضم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے صرف 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بقیہ ختم اور ضم کردیے جائیں گے۔

وزارت سائنس سے رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی گئی۔

دستاویز کے مطابق  کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند کرنے، پاکستان کونسل فار ریونیوبل انرجی ٹیکنالوجی کو ضم یا ختم کرنے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کو ضم یا ختم کرنے کی، سائنٹیفک ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

رائٹ سائزنگ کمیٹی نے پاکستان حلال اتھارٹی کے تھرڈ پارٹی جائزے کی ہدایت کردی،  پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کردی۔ نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو پانچ سال میں خود کفالت کے حصول کا پلان پیش کرنے، پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کارکردگی جانچنے کے لئے تھرڈ پارٹی جائزے اور کمیٹی کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں اسٹاف کی شرح میں نصف کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کونسل فار کی ہدایت کرنے کی

پڑھیں:

سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی

سعیداحمد سعید: سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی، عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کیلئےسعودی عرب حکومت نے نئی شرط عائد کردی۔
سعودی حکومت نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری کردی، ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ زائرین کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئرلائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا۔

 سعودی ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد مسافرایئرلائنز بورڈنگ نہ دیں،خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ایئرلائنز کیخلاف کارروائی ہوگی،سعودی ایوی ایشن نے ایئرلائنز کے لیے نیاہدایت نامہ جاری کردیا۔
 

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ کا صحافی کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر وزارت داخلہ کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
  • وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ، آئیسکو کا نوٹسز جاری کرنے کا اعلان، حکومت ناراض
  • ڈائریکٹر جنرل ’پی ایس کیو سی اے‘ کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال
  • ریاض اور امریکہ کے درمیان نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے معاہدے پر بات چیت جاری
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
  • حکومت کا کنونشن میں شرکت کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ