بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں باہمی رابطوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں، امید ہے کہ امریکی صدر کی نئی مدت کے دوران چین اور امریکہ کے تعلقات کا اچھا آغاز ہو گا، اور ہم نئے نقطہ آغاز سے چین امریکہ تعلقات میں زیادہ پیش رفت کے لیے تیار ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ دونوں عظیم ممالک اپنے اپنے خوابوں پر عمل پیرا ہیں اور اپنے لوگوں کو بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ چین اور امریکہ کے وسیع مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک میں تعاون کی بڑی گنجائش ہے ،جو شراکت دار اور دوست بن سکتے ہیں ۔ شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مختلف قومی حالات کے حامل دو بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکہ کے درمیان کچھ اختلافات ناگزیر ہیں۔ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنا اور مناسب طریقے سے مسائل کے حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ تائیوان کا امور چین کی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہے۔ ہمیں امید ہے کہ امریکہ اس معاملے میں احتیاط سے کام لے گا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا نچوڑ باہمی فائدے میں ہے اور تصادم ہمارا انتخاب نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں فریقوں کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی جذبے کے تحت تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور مزید بڑے، عملی اور اچھے کام کرنے چاہیے جو دونوں ممالک اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہوں، تاکہ چین اور امریکہ مزید مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔ٹرمپ نے صدر شی جن پھنگ کی مبارکباد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ساتھ عظیم تعلقات کو اہمیت کرتے ہیں، اور بات چیت اور رابطے جاری رکھنے کی امید رکھتے ہیں اور جلد از جلد صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ امریکہ اور چین آج دنیا کے سب سے اہم ممالک ہیں انہیں طویل المدتی دوستی کو برقرار رکھنا چاہئے اور مشترکہ طور پر عالمی امن کا تحفظ کرنا چاہئے۔ دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ تشویش کے بڑے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل جیسے کہ یوکرائنی بحران اور اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں سربراہان مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تشویش کے اہم مسائل پر باقاعدہ رابطہ برقرار رکھنے کے لیے اسٹریٹجک کمیونیکیشن چینل کے قیام پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین اور امریکہ کے صدر شی جن پھنگ شی جن پھنگ نے کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پارٹی کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات عدیل اقبال نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان اختلافات کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر کہا کہ پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے۔

عدیل اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہر بندہ اپنی سوچ رکھتا ہے، یہ ایک جمہوری جماعت ہے، وزیراعلی کے پی اس حوالے سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو گا وہی جو بانی چئیرمین کا فیصلہ ہو گا۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے ہیں اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ عاطف خان نے وٹس ایپ گروپ میں اراکین اسمبلی کو بل کی حمایت میں ووٹ نہ دینے کی گزارش کی اور کہا کہ یہ بل خیبرپختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں اس لیے اراکین صوبائی اسمبلی ووٹ نہ دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوال کیا کہ کیا آپ نے یہ بل پڑھا ہے، آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی اور بل کی کاپی اردو میں ترجمہ کرکے آپ کو بھیجوں گا۔

مزید بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عاطف خان کو مخاطب کرکے کہا کہ الیکشن کمیشن میں آپ کی تعلیم بھی انٹرمیڈیٹ ہے، اس بل میں کوئی مسئلہ نہیں بس آپ کا ذاتی بغض کا مسئلہ ہے، مگر اللہ حق ہے۔

وزیر اعلیٰ کے سخت الفاظ عاطف خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈپور کو کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور انڈونیشیا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، چینی صدر
  • وزیراعظم کا بیلا روس دورہ، معاہدوں سے عملی اقدامات تک
  • امریکہ کے’’مساوی  محصولات ‘‘ترقی پذیر ممالک کو شدید نقصان پہنچائیں گے ، چینی وزیر تجارت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہبازشریف اور بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو کی دونوں ممالک کے مابین معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس، دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار
  • پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون اور تجارت بڑھانے کے معاہدے
  • چینی صدر کا ویت نام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ خطے اور دنیا کے امن و ترقی کو نئی طاقت بخشےگا، وزارت خارجہ
  • سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہماری خارجہ پالیسی کی کلیدی ترجیح ہے ،چین
  • پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت
  • پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے