نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کی ٹینکی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، بچے کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 سال کے بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی، بچے کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات موجود ہیں۔
ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔
اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد والد کو 5 لاکھ روپے تاوان کا جعلی میسج موصول ہوا تھا۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام ٹینکس چیک کیے، بچے کی لاش ٹینک سے اچانک ملنا تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش آج ملی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا کی لاش بچے کی
پڑھیں:
کراچی: 5 مبینہ لاپتہ بچوں میں سے 2 بازیاب، 3 تاحال لاپتہ
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو بچوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے، جب کہ تین بچے تاحال لاپتہ ہیں۔
پولیس کے تعاون سے ملنے والے دونوں بچے سائٹ ایریا میٹروول سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے اور اپنی خالہ کے گھر سے بازیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق، 14 جنوری 2025 کو 12 سالہ شیراز اور 9 سالہ ارباز کراچی کے نارتھ کراچی اور گارڈن کے علاقوں سے لاپتہ ہو گئے تھے۔
دونوں بچے مقامی مدرسہ کے طالب علم ہیں اور پولیس کو ان کی گمشدگی کی درخواست تھانہ سائٹ اے میں جمع کرائی گئی تھی۔
بچوں کے والد محمد اسلام نے کہا کہ میرے بچے باحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے ہماری مدد میں بھرپور تعاون کیا اور بچوں کو تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پولیس نے دونوں بچوں کو ان کی خالہ کے گھر سے بازیاب کر لیا، جہاں وہ رات 9 بجے ملے۔ بچوں نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے گئے تھے اور کسی مشکل کا سامنا نہیں کیا۔