Jang News:
2025-01-18@23:20:03 GMT

اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 24 پوائنٹس کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 24 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 2 ہزار 24 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 252 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس، کاروباری ہفتے کے آخری دن 1 لاکھ 15 ہزار سے اوپر بند

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے کے آخری دن1 لاکھ 15 ہزار سے اوپر پر بند ہوا ہے۔

اس دوران 100 انڈیکس 2 ہزار 689 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 773 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 83 رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دورانیے میں 2 اعشاریہ 78 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئر بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 161 اعشاریہ 42 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 14 ارب بڑھ کر 14244 ارب روپے رہی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ایس ایکس لاکھ 15 ہزار ہفتے کے

پڑھیں:

میوچل فنڈز فروخت کے دبائو سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

کراچی(کامرس رپورٹر)سیاسی عدم استحکام،توشہ خانہ کیس کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے گذشتہ 6ماہ سے مارکیٹ میں مسلسل سیلنگ پریشراور گذشتہ 4دن سے میوچل فنڈز کی جانب سے فروخت کے دباو سے اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد جمعرات کومندی کا شکار ہوگئے اور ہنڈریڈ انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس1لاکھ13ہزار800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔مندی سے سرمایہ کارون کو 108ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 57.75فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق 6ماہ سے غیر ملکی سرمایہ کار آف لوڈنگ کر رہے ہیں اورپاکستان سے منافع کا آوٹ فلو بھی ہو رہاہے۔میوچل فنڈزنیمارکیٹ کو سہارا دیا ہوا تھا اور پچھلے دو ماہ میں 58ارب روپے سے زاید کی پوزیشنز میوچل فنڈز کی جانب سے لی گئی مگر گذشتہ 3تا 4دن سے میوچل فنڈز اور بروکرز کی جانب سے فروخت کا دباو دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ مثبت آغاز کے باوجود مندی پربند ہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس658پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ13ہزار836پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح241پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس35ہزار762پوائنٹس ہو گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ کا اضافہ
  • پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ
  • عمران خان کو سزا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری
  • میوچل فنڈز فروخت کے دبائو سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی 62پوائنٹس کا اضافہ