بیجنگ : بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز نے “ہیپی چائنیز نیو ایئر پریس کانفرنس” اور “گلوبل اسپرنگ فیسٹیول گالا” دیکھنے کی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ سربیا کی حکومت، پوسٹل ڈیپارٹمنٹ، سربیا کے “بیلٹ اینڈ روڈ” ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سربیا میں سفارت خانے اور ثقافتی حلقوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے اس ثقافتی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر سی ایم جی کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو اور “چینی غیر مادی ثقافتی ورثے” کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی جس میں سربیا کے میڈیا نے گہری دلچسپی ظاہر کی ۔

اسی روز کلچرل سینٹر کی بیرونی جانب اسپرنگ فیسٹیول گالا کا ایک بڑا پوسٹر بھی آویزاں کیا گیا جو بلغراد کی سڑکوں پر ایک خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔

16 سے 19 جنوری تک ، 30ویں تھائی لینڈ بین الاقوامی سیاحتی نمائش بینکاک میں منعقد ہوئی۔ سیاحتی نمائش کے دوران ، سی ایم جی 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو تقریب میں بڑی اسکرین پر نشر کی گئی۔ نمائش نے مختلف ممالک اور خطوں سے 680 سے زائد سیاحتی تنظیموں اور کاروباری اداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اس تقریب میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دیکھنے کے بعد بین الاقوامی سیاحتی نمائش کے آرگنائزر تھائی آؤٹ باؤنڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا بہت شاندار ہے اور انہیں امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ تھائی عوام اسپرنگ فیسٹیول گالا دیکھ سکیں گے اور چینی آرٹ اور ثقافت کا تجربہ کر سکیں گے۔

مقامی وقت کے مطابق 17 جنوری کو چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا پوسٹر اور پروموشنل ویڈیو پہلی بار سینٹ پیٹرزبرگ ، روس میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اسمارٹ اسکرین پر پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز

سمرقند (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل 2025) سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں آج ارسل ایجوکیشنل سروسز کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ سالانہ کھیلوں کا میلہ جو بین الاقوامی طلبہ میں بے حد مقبول ہے، اس سال بھی پاکستان، ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کے طلبہ کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے ۔

سپورٹس فیسٹیول میں 7 قسم کے کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں فٹبال، والی بال، کرکٹ، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور شطرنج شامل ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کی ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر صابر جان (ڈین، انٹرنیشنل فیکلٹی) اور ذبیح اللہ بلگن (سی ای او، ارسل ایجوکیشنل سروسز) تھے۔

(جاری ہے)

ڈین آفس کے تمام عملے نے مسٹر اکبر کی قیادت میں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بھرپور معاونت کی۔

ڈاکٹر صابر جان نے اپنے خطاب میں کہا ہماری یونیورسٹی کا یہ فیسٹیول نہ صرف کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے بلکہ بین الثقافتی ہم آہنگی کا بھی عمدہ پلیٹ فارم ہے۔ میں تمام طلبہ کو ان کی شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ فیسٹیول ہمارے طلبہ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے طلبہ صرف کتابوں تک محدود نہ رہیں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

ذبیح اللہ بلگن نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا یونیورسٹی انتظامیہ کی معاونت کے بغیر یہ پروگرام ممکن نہ تھا۔ ہماری کوشش ہے کہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا بھی موقع ملے۔ یہ فیسٹیول نہ صرف کھیلوں کا میلہ ہے بلکہ یہ مختلف ثقافتوں کے ملاپ کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔ میں تمام شرکاء کو ان کے جوش و جذبے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ازبک اور بین الاقوامی طلبہ نے اپنے روایتی رقص پیش کیے۔ فاتح ٹیموں کو ٹرافیز اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا جائے گا۔یہ فیسٹیول 28 مئی 2025 کو اپنی اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ تمام مقابلے یونیورسٹی کے اولمپک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
  • پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں شامل
  • سنکگران فیسٹیول؛ تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی کل سے دو روز کیلئے بند رہے گا
  • امیر جماعت کا اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط، غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 20اپریل کو عالمی یوم احتجاج منانے کی تجویز
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
  • پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات
  • پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا
  • واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے