گریناڈا کے وزیر اعظم ڈیکون مچل نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سال 20 جنوری گریناڈا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی 20ویں سالگرہ ہے۔ یہ دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کے دورے کا مقصد اس خاص دن کو منانا ہے۔ مچل نے کہا کہ دورے کے دوران گریناڈا کی حکومت نے چین کے ساتھ 13 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ سب انھیں دوستانہ، ہم آہنگ اور قریبی تعاون پر مبنی شراکت داری کا احساس دلاتا ہے جو گریناڈا اور چین نے گزشتہ 20 سالوں میں قائم کی ہے۔

مچل نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں دونوں ممالک نے عملی اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کرنے، ایک دوسرے پر اعتماد کرنے اور عملی انداز میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ حالیہ برسوں میں چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو نے دنیا کی ترقی میں مدد فراہم کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ممالک ان انیشی ایٹوز کی حمایت کریں گے۔ مچل نے کہا کہ ہم تنہائی، یکطرفہ پابندیوں، غنڈہ گردی اور جنگل کے قانون کے دور میں واپس نہیں جا سکتے۔ ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے، امن اور سلامتی کے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس کے بغیر اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا .

صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ یہ انیشی ایٹوز ہماری سوچ سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی نوٹ کرتے ہیں کہ چین نے تنازعات کو حل کرنے اور ہاٹ اسپاٹ مسائل کو حل کرنے کے لیے دوسرے ممالک کی مدد کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت ہے نہ کہ جارحانہ ہتھکنڈوں یا یکطرفہ پسندی کی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک ہے: وزیرِ اعظم

وزیرإعظم شہباز شریف---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک ہے، پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جو براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ترغیب کا باعث بن سکتے ہیں۔

ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگِ میل ہے، پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کسی کے آگے نہیں جھکیں گے،فیصل چودھری
  • پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم کا خیرمقدم
  • پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک ہے: وزیرِ اعظم
  • چین اور گر یناڈا عملی انداز میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہیں، وزیر اعظم گریناڈا
  • اروشی روٹیلا کو سیف علی خان پر حملے سے متعلق سوال نظر انداز کرنے کا احساس ہو گیا
  • ایران اور روس کے درمیان تعاون امریکہ کی پابندیوں کو بے اثر کر دے گا، پزشکیان
  • چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ  جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ
  • چھوٹے، درمیانے کاروبار کو سہولت کیلئے پرعزم، وزیراعظم: یوتھ پروگرام قرض 15 لاکھ کرنے کی ہدایت
  • ٹنڈوجام،خواتین کسان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مقررین