Daily Pakistan:
2025-04-16@06:53:44 GMT

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کردی۔سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست کے بعد ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

نیپرا میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس پر نیپرا میں 30 جنوری کو سماعت ہوگی۔

"میں نے اسے سیف پر بار بار حملہ کرتے دیکھا" کرینہ کپور نے واقعے کی دل دہلا دینے والی تفصیلات بتادیں

درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی اور فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی جبکہ لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔مزید کہا گیا کہ ایک ماہ میں پانی سے 22.

80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، دسمبر میں مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی، درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد پیداوار رہی ہے۔نیپرا میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی گیس سے 12.31، ایل این جی سے 20.70 فیصد نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی کی پیداوار رہی ہے۔

ٹیسٹ میچ، دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نیپرا میں بجلی کی فی یونٹ

پڑھیں:

عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اپریل 2025 سے عوام کو اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے۔تیل کمپنیز کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 21 پیسے کم ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے اور ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے فی یونٹ 22 روپے کمی کر دی
  • کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے
  • عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن
  • الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی سستی، عوام کیلئے بھی ریلیف کا امکان 
  • الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور
  • عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن
  • اہل کراچی کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کل
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، فری لانسرز اور صنعتی صارفین کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان