سونے کی قیمت میں مسلسل 3روز اضافے کے بعد آج کمی ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل 3 روز اضافے کے بعد آج قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 2703ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 282400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 170روپے کی کمی سے 242112 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی سے 3381روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 21روپے کی کمی سے 2898روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی کمی سے
پڑھیں:
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا ہوگیا
کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2703ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کے اضافے سے 282200روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200روپے کے اضافے سے 241941روپے کی سطح پر آگئی۔
علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 83روپے کے اضافے سے 3433روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 71روپے کے اضافے سے 2943روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، جس کے مطابق عالمی قیمت میں 29 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 2900 روپے فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا تھا۔