مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل 3 روز اضافے کے بعد آج قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 2703ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 282400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 170روپے کی کمی سے 242112 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی سے 3381روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 21روپے کی کمی سے 2898روپے کی سطح پر آگئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی کمی سے
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں بہت بڑااضافہ
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 2703 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔
انفرا ضامن پاکستان اور حبیب میٹرو کے درمیان شراکت داری، جعفر بزنس سسٹمز کو 800 ملین روپے کی اسٹرکچرڈ گارنٹڈ ٹریڈ فنانس سہولت فراہم