کراچی میں 11 روز سے لاپتا 7 سالہ بچے صارم کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقے سے 11 روز سے لاپتا ہونے والے سات سالہ بچے صارم کی لاش برآمد ہوگئی۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 11 دن قبل لاپتا ہونے والے صارم کی تلاش جاری تھی اور اس کی لاش ایک عمارت کے انڈرگراؤنڈ ٹینک سے برآمد ہوئی ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے ،ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ ایک حادثہ تھا۔
یاد رہے کہ بچے کے لاپتا ہونے کے بعد اس کے والدین کو پانچ لاکھ روپے تاوان کا پیغام موصول ہوا تھا۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی بچے کے والدین سے ملاقات کے لیے ان کے گھر کا دورہ کیا اور بچے کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے سائٹ ایریا، میٹروول میں گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں بچے کیماڑی میں رشتے داروں کے گھر سے ملے ہیں، بچوں کے نام ارباز اور شیراز ہیں جن کی عمر 11 اور 9 سال ہے۔
راولپنڈی: گاڑی کی ٹکر سے بھکاری جاں بحق، ڈرائیور فرارجاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں نے بتایا ہے کہ والدہ مدرسے جانے کے لیے مارتی تھیں جس کی وجہ سے وہ گھر سے فرار ہوئے۔
بچوں سے پولیس مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔