فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پرعزم اور حوصلے میں ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی پریشر کے اگے نہیں جھکیں گے، بشرا بی بی گھریلو خاتون ہیں، روایات کے مطابق جو خواتین سیاست میں حصہ نہیں لیتے، ان کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا، یہاں اخلاقی گراوٹ آچکی ہے کہ اپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔

انہوں نے کہا کہ  بشری بی بی بہت پرعظم اور حوصلے میں کھڑی ہیں انہوں نے عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے صعوبتیں برداشت کیں،  بانی پی ٹی ائی نے پیغام دیا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے ہم ہر طرح کی مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں،  بانی پی ٹی ائی کا پیغام ہے کہ ہم جیلوں میں رہنے کو تیار ہیں لیکن اس امریت اور یحیی خان پارٹ ٹو کو نہیں مانیں گے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ہم اپنے اصول اور نظریے کی خاطر ہمیشہ کھڑے رہیں گے، بانی پی ٹی ائی نے علی امین گنڈاپور کو ہدایات دی ہیں کہ8فروری کو پورے کے پی سے قافلے پشاور جمع ہوں گے اور شٹرڈاؤن کریں گے، تمام صوبوں کے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدے دار یوم سیام بھرپور حصہ لیں گے ان کی پروگریس رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ القادر ٹرسٹ نہ تو بلاول ہاؤس ہے اور نہ ایون فیلڈ ہاؤس ہے،  انہوں نے کل القادر یونیورسٹی کے کیمپس سے طالب علموں کو نکالا اور جگہ چھین جسکی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پولیس کے ذریعے وہاں پر جو بدمعاشی کی جا رہی ہے اس کو روکا جائے، یہ یونیورسٹی غریبوں کی امانت ہے واپس ان تک پہنچا کر دم لیں گے، ہم القادر یونیورسٹی کو کسی بھی صورت اہل رائیونڈ اور نواز شریفیہ خاندان کے ہتھے نہیں چڑھنے دیں گے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ پراسیکیوشن آج تک یہ ثابت نہیں کر سکی کہ یہ منی لانڈرنگ ہے، پانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بند لفافے کو تحقیقاتی ادارے کھول سکتے ہیں اسے کھولیں اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں،اسے پبلک کر دیں، آپ اس لفافے کو کیوں نہیں کھولتے اپ کھولیں اگر اپ میں اخلاقی جرات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ پروپگینڈا کرتے ہیں اپ صبح شامل جھوٹ بولتے ہیں،  کل اپ نے صحافیوں کے روپ میں پی ایم ایل نواز کے ایکٹیوسٹ بھیجے جنھوں نے وہاں بدتمیزی کرنے کی کوشش کی، نو مئی ہو یا 26 نومبر ہم جوڈیشل کمیشن کی مانگ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیٹرز کبھی بھی نیوٹرل امپائرز کے ساتھ نہیں کھیلتے،  ہم اج بھی نیوٹرل امپائرز کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں اور جمہوریت کی سربلندی،ائین وقانون کی حکمرانی،ازاد عدلیہ و میڈیا،بنیادی شہری حقوق کے تحفظ کا میچ تحریک انصاف کی جیتے گی۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ اپ کا وتیرہ رہا کہ اپ نے اپنی ٹیم کے ساتھ امپائرز ملا کر میچ کھیلا ہے لیکن میچ ہم انشاءاللہ جیتیں گے،  کل کے کالے فیصلے سے دنیا میں پاکستان کا مذاق بنا ہے، پہلی دفعہ ہوا ہے کہ اپ سیاسی انا اور بغض میں اس حد تک گر گئے ہیں کہ گھر کی عورتوں کوسزا دی،کل پنجاب پولیس کے ذریعے القادر یونیورسٹی کی جگہ پر قبضہ کر لیا گیا پنجاب حکومت کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی نے کل بھی اور آج بھی یہ بات کی کہ ہم آخری گیند تک کھیلیں گے، ہم امرانہ نظام رویوں اور ڈیمانڈز کے اگے نہیں جھکیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی نے بانی پی ٹی ا ئی کہ بانی پی ٹی ا انہوں نے

پڑھیں:

حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، فیصل واوڈا

حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز


اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ میں سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس دہراہے پر کھڑے ہوگئے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے 2018 سے پہلے ایسے کوئی کام نہیں کئے تھے۔
سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں ہوں گی۔
انھوں نے بتایا کہ شہزاداکبر کو بھی برطانیہ کابینہ کی منظوری کے بغیر بھیجا گیا، این سی اے نے کہا تھا کہ یہ پیسہ پاکستان کا ہے ، اس معاملےمیں مذہبی کارڈ کھیلنے کی شرمناک کوشش کی گئی ، بند لفافہ جب لایا گیا تو وہ اسوقت بھی ایجنڈے کاحصہ نہیں تھا۔
عدالتی فیصلے کے حوالے سے سینیٹر واوڈا نے کہا کہ جو کہہ رہے ہیں غلط ہو رہا ہے ان میں سے جو وزیر تھے وہ بھی کہہ رہے ہیں غلط ہوا تھا، یہ بد نصیبی ہے کہ ہم ملزم کو پکڑ نہیں سکتے کیونکہ وہ وزیراعلیٰ ہے ، کل پروپیگنڈا کیا گیا کہ ہماری آرمی چیف سے مثبت اور ون آن ون ملاقات ہوئی جو جھوٹ تھا، پروپیگنڈے ،جھوٹ اور فریب میں یہ لوگ بہت تیز ہیں۔
سانحہ 9 مئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کویہ کہتے تھے کہ ہم نے نہیں کیا ہمیں پھنسایاگیا ہے ، علی امین گنڈاپور نے پھر خود کہا ہمارے لوگ موجود تھے سزا دے دیں۔
حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے پیش گوئی کی آج سے مذاکرات رک جائیں گے یہ ڈرامہ اور مذاق ہے اور 20 جنوری کو ٹرمپ کارڈ نہیں آئے گا یہ لیٹ جائیں گے۔
سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں عمران خان جیل کےاندر رہیں، اعلیٰ عدلیہ میں بھی جاکر یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا، بانی کو اندر رکھنےوالے آدھے لوگ وہی ہیں جو ان کیخلاف بیان دے کر آئے ہیں ، 20جنوری سے امید لگانے پر انھیں مایوسی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا: عمران خان پُرعزم ہیں، کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، فیصل چوہدری
  • عمران خان نے جیل سے پیغام دے دیا ، فیصل چوہدری
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چوہدری
  • عمران خان کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چوہدری
  • عمران خان نے کہا ہے جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا: وکیل بانی پی ٹی آئی
  • 190 ملین پاؤنڈ سے مزید 20 ارب روپے کا منافع ریاست نے حاصل کیا، فیصل چوہدری
  • بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا: فیصل چوہدری
  • حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
  • عمران خان ایک نظریہ اور تحریک، وہ جیل میں بیٹھا ہوا بھی آپ پر بھاری ہے، فیصل چوہدری