چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت آبی مسائل کے حوالے سے اجلاس ،واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے بریفننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں آبی مسائل کے حوالے سے اجلاس ،اجلاس میں سی ڈی اے ممبران سمیت ڈی جی اسلام آباد واٹر اور دیگر سنئیر افسران کی شرکت،اجلاس میں ڈی جی اسلام آباد نے واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے بریفننگ دی ،ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق تمام فلڑیشن پلانٹس میں پانی کی کوالٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

، اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ واٹر فلڑیشن پلانٹس میں پانی کی کوالٹی کا ٹیسٹ سہ ماہی بنیادوں پر تھرڈ پارٹی پی سی آر ڈبلیو سے کروائی جائے گی۔اسلام آباد شہر میں نصب تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور مرمت کو فوری یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے کی شہر میں نصب تمام واٹر فلڑیشن پلانٹس کے سروے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت، ممبر فنانس واٹر فلڑیشن پلانٹس کی بحالی اور مرمت کیلئے ضروری فنڈز کے اجرا کو فورا یقینی بنائیں۔واٹر فلڑیشن پلانٹس کی مرمت اور دیکھ بھال مستقل بنیادوں کیلئے آٹ سورسنگ کی تجویز پر غور کیا جائے، راول ڈیم میں پانی کی آلودگی کو کنڑول کرنے کے لئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

تین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کا عمل بری امام، بنی گالہ اور سملی ڈیم روڈ کے مقامات پر کیا جارہا ہے۔روال ڈیم سے صاف پانی کی سپلائی کیلئے تینوں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ٹینڈرز کھول دئیے گئے ہیں۔ٹینڈرز کی اسکروٹنی کے بعد جلد ہی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے عمل کا آغاز کردیا جائے گا۔تمام ہاسنگ سوسائٹیز بھی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کو فوری یقینی بنایا جائے۔اسلام آباد شہر میں وٹ لینڈ (Wet Land) کے مزید آپشنز ڈھونڈے جائیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے کے حوالے سے

پڑھیں:

امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرتار پور پاکستان میں مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
  • ٹریفک کے مسائل پر توجہ دیں
  • پاکستان ہاکی کی کھوئی ہوئی شان کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، صدرآئی سی سی آئی
  • پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
  • حکومت کو کیپٹیو پاور پلانٹس سے لیوی وصولی کی اجازت
  • ڈیری کی صنعت کیلئے اچھی خبر، حکومت نے دودھ پر ٹیکس کے حوالے سے بڑی نیوز سنادی،جا نئے کیا
  • فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوئی بھی تجویز قابل قبول نہیں،سعودی عرب
  • تمام قسم کے یارن اور کپڑے کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے، چیئرمین ٹیکسٹائل ملز
  • پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ آغاز آج سے: راولپنڈی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر