پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیطرف گامزن ہے:شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائیریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے، پاکستان ورلڈ اکنامک فورم کے تحت، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کو اپنانے والا پہلا ملک ہے، پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششں کر رہا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹائز یشن کو اپنانے ، نئی ڈیجیٹل سرگرمیوں اور برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز پر مشتمل ایک فریم ورک ہے جو کہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جو کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ترغیب کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے، پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک قدم ہے، یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما زاہد خان کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما زاہد خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔