Islam Times:
2025-01-18@18:22:08 GMT

اسرائیل و حماس جنگ بندی

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام وی لاگ
وی لاگر: سید عدنان زیدی
پیش کش سید انجم رضا
Israel and Hamas Ceasefire - Ceasefire and Hostage Release Deal – Middle East Updates
 
اسرائیل اور حماس جنگ بندی معاہدہ جیت کس کی؟؟
 
مصر،قطر اور امریکہ معاہدے کے ضامن بن گئے
 
رہبر مسلمین نے دی فلسطینیوں کو جیت کی مبارکبا
تاریخ: 18 جنوی 2025

خلاصہ پروگرام
اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی معاہدہ
اسرائیل کی بدترین شکست
حماس کی تاریخی فتح
حماس کو ختم کرنا اسرائیل کے لئے ڈراونا خواب بن گیا
صہیونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی جنگ کے اہداف حاصل نہیں  ہوسکے، حماس کی نابودی ایک ڈراونا خواب بن گئی ہے، اور غزہ سے راکٹ حملوں میں اسرائیلی  فوجیو ں کی ہلاکتیں جاری ہیں۔ رپورٹ مں  کہا گیا ہے کہ حماس کو ختم کرنا ناممکن ہے
 
رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد کہا کہ فلسطینی عوام کے صبر و استقامت اور مزاحمت نے صہیونی حکومت کو شکست پر مجبور کیا۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ تاریخ میںیہ لکھا جائے گا کہ صہیونی حکومت نے ظلم و بربریت کے ذریعے ہزاروں عورتوں اور بچوں کو قتل کیا لیکن  بالآخر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایران کے دفتر خارجہ کی جانب سے حماس اور مظلوم فلسطینی عوام کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا
عرب سربراہی کانفرنس میں عربوں کی کھوکھلی بیان بازی
اسرائیل شام کےعلاقوں کا قبضہ چھوڑے اور گولان ہائٹس سے بھی پیچھے ہٹ جائے
 
#asraelhamasceasefire
#middleeastupdates
#middleeastwar
 
 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

قطری وزیراعظم کا غزہ میں حماس، اسرائیل جنگ بندی معاہدے کا اعلان

شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا۔ قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا۔ قطر، مصر اور امریکا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے کی جانیوالی ثالثی کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ دوحا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں اضافے کا باعث بنے گا۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، غزہ میں جنگ بندی کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوشش کامیاب رہی۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا۔ قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا۔ قطر، مصر اور امریکا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کی جانے والی ثالثی کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے، اسرائیل اور حماس کے معاہدے کے تحت جنگ بندی کا دورانیہ 6 ہفتوں پر محیط ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل ہر قیدی کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا کرے گا، اسرائیل ہر خاتون فوجی قیدی کے بدلے 50 فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔ معاہدے کے مطابق حماس 42 روزہ جنگ بندی کے دوران 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی، پہلے مرحلے میں حماس 19 سال سے کم عمر قیدیوں کو رہا کرے گی۔ اسرائیل 7 اکتوبر 2023ء کے بعد گرفتار 19 سال سے کم عمر افراد کو رہا کرے گا، اسرائیل مجموعی طور پر 1 ہزار 650 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج فیلے ڈیلفیا اور نیتساریم راہداریوں سے مکمل انخلا کرے، اسرائیل یومیہ 600 امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کو غزہ پٹی میں داخلے اجازت دے گا۔

دوسرے مرحلے میں حماس فوجی قیدیوں کو رہا، اسرائیلی فوج غزہ پٹی سے مکمل انخلا کرے گی۔ ادھر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان سے قبل ہی فلسطینی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور خوشیاں منانے لگے۔ 465 دنوں سے اسرائیلی حملوں کا سامنا کرنے والے فلسطینی جنگ بندی کے معاہدے کے باضابطہ اعلان سے پہلے خان یونس میں بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ اس سے قبل امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔ معاہدے کے نتیجے میں غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں وقفہ آئے گا، معاہدہ سے دونوں طرف کے قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی عمل میں آئے گی، فائر بندی معاہدے پر اتوار سے عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے، فائر بندی معاہدے پر عملدرآمد کے 16 ویں روز جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے مذاکرات شروع ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں جنگ بندی معاہدہ اور فلسطینی کاز
  •  اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی گیا تو زبردست عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمن 
  • غزہ میں جنگ بندی سے صیہونیوں کی حتمی شکست
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ، اسرائیل نہیں امریکہ کی بھی شکست ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • اہل غزہ سرخرو ہوگئے، جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کی نہیں امریکا کی بھی شکست ہے: حافظ نعیم الرحمان 
  • اہل غزہ سرخرو ہوگئے، جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کی ہی نہیں امریکا کی بھی شکست ہے، حافظ نعیم
  • جنگ بندی معاہدہ اسرائیل اور امریکا کی شکست ہے، اہل غزہ سرخرو ہوئے،حافظ نعیم الرحمن
  • اہل غزہ سرخرو ہوئے، جنگ بندی معاہدہ اسرائیل اور امریکا کی شکست ہے، حافظ نعیم
  • قطری وزیراعظم کا غزہ میں حماس، اسرائیل جنگ بندی معاہدے کا اعلان