Nawaiwaqt:
2025-01-18@18:25:10 GMT

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، میں تیز ہوائیں کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب: پنجابکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد رہنے کےساتھ رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارشبرفباری کی توقع ہے۔ سندھ : سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان : بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور اور گوادرمیں تیز ہوائیں چلنےکےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر: کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔ کراچی کا موسم : شہر قائد میں سرد ہواؤں کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شہر میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت موسم سرد ہے، موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطاق شمال مشرق سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق شہر قائد میں فضائی معیار مضر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں تند و تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

کراچی:

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں تندوتیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جمعہ و ہفتہ کو شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، معمول سے تیز ہواوں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، اگلے کئی روز تک شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دوران کم سے کم پارہ 10 سے12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، لاڑکانہ،تھرپارکر اور عمرکوٹ میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے، صوبے کے وسطی و بالائی اضلاع میں رات و صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جنوری سے مغربی ہواوں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، مغربی سلسلے کے تحت کراچی میں فی الوقت بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، مغربی سلسلے کے ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقلی کے بعد عقب میں موجود سرد ہوائیں کراچی کا رخ کرسکتی ہیں ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے کہا کہ نئے مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی پر سرد اور خشک ہوائیں(کولڈ ویو) اثر رواں ماہ کے آخری ہفتے میں انداز ہوسکتی ہیں ، سرد و خشک اور معمول سے قدرے تیز ہواوں کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 18 سے 21 جنوری تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
  •  کل سے بارشوں کی پیشگوئی، برفباری بھی متوقع
  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
  • آج موسم خشک او ر سرد رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،موسمیات
  • ملک میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11ڈگری گرگیا
  • کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں تند و تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان