حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس اسلام آباد میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس اسلام آباد میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حریت رہنما محمود احمد ساغر کے کزن، غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی خوشدامن اور مولانا مودودی کی دختر اسما مودودی اور جاوید احمد شاہ کی والدہ کے انتقام پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کے ایصال ثواب اور بلندی درجات اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں محمود احمد ساغر، مشتاق احمد بٹ، اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین، زاہد صفی، محمد اشرف ڈار، میاں مظفر، عدیل مشتاق، سید گلشن احمد، سیدمشتاق گیلانی، عبدالمجید میر، ظہور احمد اور دیگر نے دعائیہ اجلاس میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت کانفرنس آزاد
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کی مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی مذمت
مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کئے جانے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں معصوم کشمیریوں کا قاتل قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کئے جانے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78سال کے ظلم و جبر کے باوجود بھارت کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی گہری محبت اور وفاداری ان کی شناخت اور جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔ وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی کو توڑیں، مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق آزادی دلانے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی حاصل کریں گے اور ایک مکمل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔