ڈیجیٹل میڈیاکیلئے اشتہارات کی پالیسی منظورہوچکی ہے،پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے:عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
سی پی این ای سٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپناگناہ چھپانے کیلئے سیرت کو ڈھال بنارہی ہے،ڈیجیٹل میڈیاکیلئے اشتہارات کی پالیسی منظورہوچکی ہے،پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے،صحافیوں کاتحفظ میری اولین ترجیح ہے،جرنلسٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے چیئرپرسن کا تقرر چند روز میں کردیاجائے گا،ملک کو معاشی مشکلات سے نکلالنے میں آرمی چیف نے بڑامثبت کرداراداکیا۔تفصیلات کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کااجلاس ارشاد احمد عارف کی زیرصدارت جمعہ کے روز اسلا م آبادمیں ہواجس میں سیکرٹری جنرل سی اپی این ای اعجازالحق ، سینئر نائب صدرانورساجدی،نائب صدور عامر محمود، طاہر فاروق،بابر نظامی یحییٰ خان سدوزئی، منیر احمد بلوچ، جوائنٹ سیکرٹریز عارف بلوچ، رافع نیازی، منزہ سہام، ممتاز احمد صادق، وقاص طارق فاروق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، فنانس سیکرٹری سید حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکریٹری ضیا تنولی، سینئر اراکین ایازخان،کاظم خان سردار خان نیازی، ڈاکٹر جبار خٹک، عبدالخالق علی، عدنان ظفر، آصف حنیف،اسلم میاں، ڈاکٹر زبیر محمود، اعتزاز حسین شاہ، فقیر منٹھار منگریو، فضل حق، مقصود یوسفی، محمود عالم خالد، سجاد عباسی، شکیل احمد ترابی، شیر محمد کھاوڑ، سید انتظار حسین زنجانی، تنویر شوکت، تزئین اختر، ارشد، سید سفیر حسین شاہ قصور جمیل روحانی و دیگر موجود تھے۔اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات عطا الہ تارڑ نے خصوصی طوپر شرکت کی اور ملک بھر سے آئے ہوئے اخبارات کے ایڈیٹرزکے تحفظات اورمسائل کو سنا،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ میں اخبارپر یقین رکھتا ہوں،جب تک اخبارات زندہ ہیں معاشرہ بھی زندہ ہے، پرنٹ میڈیا کی بحالی کیلئے ایک نیا انفراسٹرکچر چاہئے ،اس کیلئے سی پی این ای کی رہنمائی ضروری ہے،آج کل ڈیجیٹل میڈیا کابہت زیادہ چرچاہے لیکن ڈیجیٹل میڈیا پر کوئی ایڈیٹوریل کنٹرول نہیں ہے،یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم پرنٹ میڈیاکوبھول جائیں اور صرف ڈیجیٹل میڈیاکوہی اہمیت دیں،ڈیجیٹل میڈیا کو اشتہارات دینے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی منظور ہوچکی ہے، اخبارات کے ڈیجیٹل ورژن کو بھی حکومت اور نجی شعبہ اشتہارات دے سکے گا، اخبارات کو 2سالوں کے دوران 2 ارب کے وجبات ادا کرچکے ہیں،اخبارات کو 2ارب روپے مزید دیں گے،صحافیوں کاتحفظ میری اولین ترجیح ہے،جرنلسٹ پروٹیکشن اتھارٹی کیلئے چیئرپرسن جلد تعینات کردیا جائے گا،صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے تمام وزرائے اعلیٰ سے بات کرکے کمیٹی تشکیل دیں گے،بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ قانون کے مطابق ہے، پی ٹی آئی سیرت نبی کے پیچھے اپنی کرپشن چھپانا چاہ رہی ہے،اپنی کرپشن چھپانے کیلئے دین کااستعمال گندے طریقے سے کیاجارہاہے،پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، ملکی اکانومی بہتری کی جانب گامزن ہے اورآنیوالے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی، آج مہنگائی 39 سے 3.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا سی پی این ای اپنی کرپشن پرنٹ میڈیا پی ٹی آئی حوالے سے رہی ہے
پڑھیں:
پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیطرف گامزن ہے:شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائیریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے، پاکستان ورلڈ اکنامک فورم کے تحت، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کو اپنانے والا پہلا ملک ہے، پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششں کر رہا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹائز یشن کو اپنانے ، نئی ڈیجیٹل سرگرمیوں اور برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز پر مشتمل ایک فریم ورک ہے جو کہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جو کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ترغیب کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے، پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک قدم ہے، یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔