کراچی:

سندھ حکومت نے کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سندھ حکومت مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ تاریخ اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے لئے میڈیا یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر میڈیا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے کے آغاز کی ہدایت دی ہے، میڈیا یونیورسٹی کے ذریعے سندھ کی تاریخی و ثقافتی میراث کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

مصطفیٰ عبداللہ بلوچ نے کہا کہ سندھ حکومت کا میڈیا تعلیم، تحقیق اور جدت کے فروغ کے لیے عالمی معیار کا ادارہ بنائے گی، سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کئے منصوبے مکمل کیے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا یونیورسٹی عوامی و نجی شراکت داری کے تحت قائم کی جائے گی جو سندھ کے عوام کے لیے ترقی، تخلیق اور ثقافتی فخر کا نیا مرکز ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میڈیا یونیورسٹی سندھ حکومت

پڑھیں:

لائینز ایریا کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائی جائے، ذوالفقار قائم خانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما اور کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا ہے کہ لائینز ایریا کے لوگوں کو کے الیکٹرک کے ظلم غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے نجات دلائی جائے لائنز ایریا میں بجلی بندش کی شکایت کرنے والے مکینوں پر ایف آئی آر کٹوائی جا رہی ہیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں وہ اے بی سینیا لائن کے رہائشی افراد کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر لیاقت لودھی اور ارشد جان بھی ان کے ہمراہ تھے- وفد میں شامل لوگوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک اہلکاروں نے علاقے میں بدمعاشی مچائی ہوئی ہے یہ لوگ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جلد جدید ترین میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ،سندھ حکومت نے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی
  • وزیراعلیٰ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فارمولابنائیں‘ بلاول
  • کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی
  • کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، بلاول بھٹو
  • وزیر اعظم کی کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت
  • ٹنڈوجام،سندھ زرعی یونیورسٹی میں دوروزہ عالمی خواتین کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں کا وائس چانسلر ڈاکٹرالطاف سیال کے ساتھ گروپ
  • لائینز ایریا کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائی جائے، ذوالفقار قائم خانی
  • سندھ حکومت کے ملازمین کیلیے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کی تیاری
  • ’دنیا کی  یکجہتی‘میں چین اور امریکہ کا  مثبت کردار ضروری ہے، چینی میڈیا