ماہرہ خان اور وہاج علی پہلی بار ایک ساتھ ڈرامے میں نظر آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
لاہور:پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور مقبول اداکار وہاج علی پہلی بار ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہوئے دکھائی دیں گے، جو ڈراما شائقین کے لیے خوشخبری ہے۔ماہرہ خان تقریباً پانچ سال بعد چھوٹی سکرین پر واپس آ رہی ہیں، اور اس بار وہ وہاج علی کے ساتھ ڈرامے ‘مٹی دے باوے’ میں رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔
ڈرامے کی کہانی معروف مصنفہ فائزہ افتخار نے لکھی ہے، جبکہ اس کی ہدایات حسام حسین دے رہے ہیں، جو اس سے قبل کئی کامیاب ڈراموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ہدایت کار حسام حسین نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے منصوبے کا عندیہ دیا تھا، لیکن اس بارے میں تفصیلات دینے سے گریز کیا تھا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہاج علی اور ماہرہ خان ایک ساتھ سکرین شیئر کریں گے، اور مداح دونوں کی جوڑی کو ٹی وی پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ماہرہ خان نے آخری بار پانچ سال قبل ڈرامہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں کبریٰ خان اور عثمان مختار کے ساتھ کام کیا تھا۔
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
ملتان ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگ میں 230 رنز پر آؤٹ
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گر گئی۔
سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری، نعمان علی صفر اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری، خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گزشتہ روز کھیل کا اختتام پاکستان ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز کے ساتھ کیا تھا۔
پہلے روز شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور 4 وکٹ پر 143 رنز تک پہنچایا تھا۔
پاکستان ٹیم
پہلے ٹیسٹ میں شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد، ابرار احمد اور محمد ہریرہ ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر 2006ء کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔