بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقت میں کیا باتیں ہوئیں؟ مجھے پتہ ہے: عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
عرفان صدیقی— فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل اور مکالموں کا علم ہے۔
اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا براہِ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات شروع ہو گئی ہے جو اطمینان بخش ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا اور فرنٹ ڈور پراسیس بھی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ دو دو تین تین دروازوں سے مذاکرات بیک وقت نہیں چلا کرتے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی ایسی سزائیں دی گئیں جو ہائیکورٹ میں جا کر ختم ہوئیں۔
حکومتی ٹیم کے مذاکرات کار سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اب چھوٹے چھوٹے دروازوں، کھڑکیوں اور روشندانوں میں جھانکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے ک ہاگر وہ دروازہ کھل گیا ہے جس کے لیے سال سے کوشاں تھے تو یہ کوشش چھوڑ دیں۔
عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور علیمہ خان بھی آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے کہا بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ ملکی مفادات پر اتفاق ہونا چاہئے، بانی پی ٹی ائی نے واضح کیا کہ دوست ممالک کے سربراہان یا وفود آئیں تو آپ نے ساتھ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج سپیکر آفس سے پوچھوں گا کہ امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ملاقات کے لیے نہ ہی کوئی کارڈ آیا، نہ ہی واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، میرے ساتھ وفود سے ملاقات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ ملکی مفادات پر اتفاق ہونا چاہئے، بانی پی ٹی ائی نے واضح کیا کہ دوست ممالک کے سربراہان یا وفود آئیں تو آپ نے ساتھ دینا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ سفارت خانے کی جانب سے ہم سے رابطہ کیا گیا ہے، جہاں تک میرے علم میں ہے مجھے کوئی ٹیلی فون کال یا میسج نہیں آیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی کارڈ یا انوی ٹیشن میں نے نہیں دیکھا، اگر ہمارے ساتھ کوئی رابطہ ہوتا تو ہم ضرور جاتے۔