تہران، مسلح شخص کی سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2جج جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)تہران میں مسلح شخص کی سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2جج جاں بحق ہوگئے،حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی، فائرنگ کا واقعہ مصروف علاقے تہران اسکوائر پر سپریم کورٹ کے قریب پیش آیا جس میں ایک جج زخمی بھی ہوا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
(جاری ہے)
جب کہ حملہ آور نے خود کو گولی مارلی،ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کر دی ہے ۔
اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میںبتایاگیا ہے کہ بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور کی جانب سے ججز پر فائرنگ کرنے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپریم کورٹ کے باہر حملہ آور
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو: بااثر وڈیرہ آپے سے باہر سومرا برادری کے گھروں پر فائرنگ
میرپور ماتھیلو (پ ر) نواحی علاقے گاؤں کوری کوہ میں گزشتہ روز بااثر وڈیرے اسلام مہر و ساتھیوں نے سومرا برادری کے گھروں پر دھاوا بول کر فائرنگ شروع کردی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس سلسلے میں سومرا برادری کے افراد نے الطاف سومرو کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وڈیرے نے بلا جواز ہمارے گھر پر حملہ کر کے ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔