وفاق کے سرکاری تعلیمی ادارے سولر سسٹم پر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
وفاق کے سرکاری تعلیمی ادارے سولر سسٹم پر منتقل کردئیے گئے۔
وفاقی نظامت تعلیمات نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے اشتراک سے 100 سکولوں کی سولرائزیشن کامیابی سے مکمل کر لی۔ تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم کے ساتھ ساتھ بیک اپ کے لیے بیٹریوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ یہ شاندار کامیابی عمدگی، پائیداری، اور اختراعی حل کے لیے ہماری لگن کی عکاس ہے۔ سولر پینلز کی تنصیب نہ صرف کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرے گی بلکہ ہمارے اسکولوں کے لیے توانائی کا ایک قابل اعتماد اور ماحول دوست ذریعہ بھی فراہم کرے گی۔
محی الدین وانی نے مزید کہا رواں مالی سال میں یہ ادارے سولر سسٹم پر منتقل کئے ہیں آئندہ مالی سال میں باقی تعلیمی اداروں کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سولر سسٹم پر منتقل
پڑھیں:
یہود دشمنی پر معافی مانگو یا مراعات چھوڑو، ہارورڈ یونیورسٹی کو ٹرمپ کا الٹی میٹم
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف تعلیمی ادارے ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہارورڈ کو وفاقی قوانین پر مکمل عمل کرنا ہوگا، ورنہ اسے اپنے مخصوص مراعات سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔
ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کو یہود دشمنی کے واقعات پر معافی مانگنی چاہیے، خاص طور پر ان واقعات پر جو امریکی یہودی طلبہ کے خلاف کیمپس میں پیش آئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے متعدد مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد حکومت نے یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد کر دی ہے۔
یہ تازہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب ٹرمپ حکومت نے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر وفاقی قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ بڑھایا، خاص طور پر مذہبی اور نسلی تعصب سے متعلق شکایات پر۔